سعودی عرب ماضی کے اسلامی آرٹ کے مخطوطوں پر کتاب۔۔منصور ندیم

شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری (King Abdulaziz Public Library) سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں واقع ہے، جہاں سعودی عرب میں جدید اصطلاحات قوانین کی سطح پر ہوئی ہیں وہاں آرٹ (Art) اور بہت سارے تفریحات کے امور میں بھی ان چند سالوں میں حیرت انگیز تبدیلی اور بدلاؤ آیا ہے۔ شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری نقش نگاری کی تاریخ اور لائبریری میں موجود مخطوطات پر ایک کتاب شائع کرنے پر کام کررہی ہے۔ جس میں اسلامی فن نقش نگاری Painting کے وہ نادر نمونے محفوظ کیے جائیں گے جن کا اظہار مختلف مخطوطات (Manuscripts)، کتابوں اور ڈرائنگز کی شکل میں ملتا ہے۔

اس وقت شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں ماضی کے فنکاروں اور آرٹسٹوں کی بڑی تعداد میں مخطوطات اور کتابیں موجود ہیں جن میں اسلامی تاریخ کے قدیم فن کے مظاہر و رنگ دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ اس فن نقش نگاری میں خاکوں (Sketches)، نقش ونگار (Engravings) اور تراش خراش (Carvings) کا کام نظر آتا ہے۔ اس لائبریری میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اسلامی فن نقش نگاری کے نادر نمونے، تصاویر اور مخطوطات محفوظ ہیں۔

فن نقش نگاری کچھ عرصے سے سعودی عرب میں خاصی معدوم ہورہی تھی , لیکن ماضی میں اس فن میں دسیوں ماہرین اور خطاط اپنا نام کما چکے ہیں۔ جنھوں نے کتابوں اور مخطوطات کو اپنے فن سے سجایا۔ ان مشہور نقش نگاروں میں ابن البواب، ابن مقلہ، یاقوت المستعصمی اور دیگر نمایاں نام رہے ہیں۔ اسلامی فن نقش نگاری کے مختلف مکاتب فکر ہیں جن میں مدرسہ بغداد، مدرسہ العراقیہ، الفارسیہ، التیموریہ اور العثمانیہ نمایاں ہیں۔ گذشتہ صدیوں میں مسلمانوں نے فارس، روم سے متاثر ہو کر نقوش نگاری کے آرٹ کو اپنے مقامی ثقافت کے مطابق استعمال کیا تھا ۔

ان آرٹسٹک نمونوں میں بادشاہوں کا رہن سہن، شکاری مہمات کے خاکے، روزمرہ زندگی کے خاکے اور لوک کہانیوں سے متاثر مناظر کی تمثیل نگاری ملتی ہے، شاہ عبدالعزیز لائبریری میں پچھلی صدیوں کے مسلمان سائنسدانوں کی سائنسی ڈرائنگز، عرب اور صحرا کے مختلف مقامات کے نقشے، درختوں پودوں اور جانور Miniatures arts کے علاوہ مقدس مقامات اور راستوں کی تفیصلات بھی ہیں۔ نقش نگاری کے بیشتر نمونوں میں گھوڑوں اور گھڑ سواروں کو دکھایا گیا ہے، جس میں وہ ہاتھ میں تلوار یا نیزہ لیے سوار دکھائی دیتے ہیں، اس کے علاوہ مختلف نقش پاروں میں مختلف سائز، رنگوں اور اقسام کے مختلف عربی رسم الخطوط بھی موجود ہیں، جن سے ماضی کے علوم، سائنس، تاریخ اور متعدد حقائق کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔

شاہ عبدالعزیز لائبریری میں بڑی تعداد میں ادب (Art)، ثقافت (Culture)، طب (Medical)، سائنس (Science)، اناٹومی (Anatomy) اور تعلیمی موضوعات (Educational Subjects) پر کتابیں علم کے دیوانوں کے علم کی پیاس کو سیراب کرنے کے لئے موجود ہیں۔ یہ لائبریری مکمل عوامی لائبریری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نوٹ : یہ مضمون عربی جریدے کی خبر کی بنیاد پر لکھا گیا ہے

Facebook Comments