• صفحہ اول
  • /
  • ادب نامہ
  • /
  • نظم ِ نو سیریز/اپنی آنکھیں کھول دوں یا بند رکھوں؟۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

نظم ِ نو سیریز/اپنی آنکھیں کھول دوں یا بند رکھوں؟۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

جب بھی آنکھیں کھولتا ہوں
جانی پہچانی یہی دنیا نظر آتی ہے مجھ کو
جب بھی آنکھیں بند کر کے اپنے اندر جھانکتا ہوں
اور ہی دنیا کا نقشہ دیکھتا ہوں

کچھ عجب منظر ہے اندر
گندگی اک عمر بھر کی ۔ لاکھ صدیوں کی غلاظت
جانتا ہوں آدمی کی نسل کا ماضی یہی تھا
اجتماعی لاشعوری ذہن کی ڈِسکٹ کے اندر diskett
ایک چِپ (chip) سا
جس کے کمپیوٹر میں چلنے پر میں اپنی
بند آنکھوں سے برابر دیکھتا ہوں
لڑتے بھڑتے جنگلی وحشی قبیلے

tripako tours pakistan

ارتقا کی دوسری منزل پہ تہذیب و تمدّن کا اُبھرنا
نیست و نابود ہونا
مذہبوں کے نام پر لشکر کشی، خلقت کا قتل ِ عام، شہروں کی تباہی
حملہ آور فوجیوں کی بربریت
آمروں کی، بادشاہوں کی ہوَس ِ ملک گیری
نوجوانوں، عورتوں، بچوں کو جیسے ریوڑوں سا ہانک کر
نیلام گھر میں ان کی بولی

تیز رو میں آگے بڑھتے
چِپ کے ان سارے مناظر پر لہو بکھرا ہوا ہے

آدمی کی نسل کا ماضی بہت مکروہ ہے ۔۔۔ اب آنکھیں کھولوں؟
چِپ کو ڈِسکٹ میں مقفّل چھوڑ دوں ۔۔۔

یہ سوچ کر جب اپنی آنکھیں کھولتا ہوں
چونک کر کیا دیکھتا ہوں
چِپ تو چلتی جا رہی ہے، آج کی دنیا کی تصویریں دکھاتی
سب طرف وحشت وہی ہے
بربریت، جارحیت کا وہی نقشہ ہے ہر سُو
کچھ بھی تو بدلا نہیں ہے

Advertisements
merkit.pk

اپنی آنکھیں کھول دوں یا بند رکھوں؟

  • merkit.pk
  • merkit.pk

ستیہ پال آنند
ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply