فروری کو ہی یوم ِ یکجہتیءکشمیر کیوں ؟۔۔گل بخشالوی

5 فروری کا دن پاکستان کے طول و عرض میں سیاسی اور مذہبی جما عتیں مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر منا تی ہیں ۔کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف پاکستان میں احتجاجی جلسے جلوس اور سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ تاریخ کے طالب علم کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری بشارت ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس دن کو منانے کی ابتداءکب اور کیسے ہوئی اور کس شخصیت نے سب سے پہلے ریاستی سطح پر اس دن کو منانے کا مطالبہ پیش کیا۔ مقبوضہ کشمیر کے کٹھ  پتلی وزیرِ اعلیٰ شیخ عبداللہ نے مشرقی پاکستان پر بھارت کے قبضے کے بعد پاکستان کو کمزور سمجھتے ہوئے بھارت کی وزیرِ اعظم اندارا گاند ھی سے 25فروری 1975کو تعاون کا اعلان کیا اور مقبوضہ کشمیر کے وزیر ِ ِ ِ اعلیٰ بن گئے۔

پاکستان کے و زیر ِاعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اندرا گاند ھی اور شیخ عبداللہ کے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے مظفر آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ عام میں کشمیریوں سے پاکستان کی اظہار ِ یکجہتی کے لئے 28فروری 1975کو مقبوضہ اور آزادکشمیر میں پہیہ  جام ہڑتال کا اعلان کیا ۔ کشمیریوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے پیغام پر لبیک کہتے ہوئے پہیہ  جام ہڑتال کی تاریخ رقم کرتے ہوئے جانوروں کو پانی تک نہیں پلایا ، لیکن ذوالفقار علی بھٹو کی حکمرانی پر ضیاءالحق نے شب خون مارا ۔ اور ذوالفقار علی بھٹو کے ہر احسن اقدام کو دفن کر دیا ، مارشل لاءدور میں یوم ِیکجہتی ءکشمیر کو بھی بھٹو د شمنی میں نظر انداز کر دیا گیا۔

tripako tours pakistan

پاکستان کی پہلی مسلمان خاتون وزیر ِ اعظم بے نظیر بھٹو نے اقتدار میں آکر کشمیریوں کے ساتھ رقم کی گئی تاریخ کو زندہ کرنا چاہا لیکن اس وقت پنجاب کے وزیر ِ اعلیٰ میاں محمد نواز شریف نہیں چاہتے تھے کہ بھٹو ایک بار پھر اپنی لکھی ہوئی تاریخ میں زندہ ہو جائے، تو اس وقت کے امیر جماعتِ اسلامی قاضی حسین احمد نے وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو اس بات پر قائل کر لیا کہ اگر میاں محمد نواز شریف کو 28 فروری سے اختلاف ہے تو ہم پاکستانی یوم ِیکجہتی ¾ءکشمیر 5 فروری کو منا لیتے ہیں۔

چونکہ مقصد نیک تھا تمام لوگ مان گئے ۔بے نظیر بھٹو نے قومی یکجہتی کے لئے تجویز سے اتفاق کیا اور میاں محمد نواز شریف بھی خاموش ہو گئے اس طرح پہلی مرتبہ 5فروری 1990 میں کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن دھوم دھام سے منایا گیا۔

بلاوا کشمیر کا
مسلمانو! اُٹھو کشمیر ماں دھرتی کا یہ پیغام آیا ہے
وہ کہتی ہے میرے بیٹو!
مرے آنگن میں ظلم وجبر کے شعلے بھڑک اُٹھے
میں مقتل ہوں
مرے بچوں کے سر نیزوں پہ آکر رقص میں دیکھو
تمہارے پھول سے بھائی
لہو میں ڈوب کر وادی میں مل کر گیت گاتے ہیں
وہ کہتے ہیں ،ہمارے خون سے کشمیر میں مہکے گی آزادی
میرے بیٹو چلے آؤ
تمہاری پھول بہنوں کے سروں سے چھن گئے آنچل
پریشاں ہوں
میں اپنی بیٹوں کی لُٹتی عصمت کب تلک دیکھوں
میرے بیٹو چلے آؤ
لکھو تاریخ اپنے خون سے میرے مقدر کی
یہی ہے وقت آزادی ،وگرنہ دشمن  ِ کشمیر برہم ہے
وہ میرے پھول سے بچوں کا قتل عام کردیں گے
مری شہزادیوں کو نوچ ڈالیں گے
تو پھر کیسے کہو گے تم
کہ ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ؟

مکالمہ
مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *