جھنگ کا ایک لڑکا۔۔تحریر:انور اقبال

یہ تصویر پنجاب کے شہر جهنگ کے ایک مقامی ہفتہ وار اخبار کے 28 جون 1940 کے شمارے کی ہے۔ اس اخبار میں جس لڑکے کی تصویر شائع ہوئی ہے وہ ڈاکٹر عبدالسلام ہیں، جن کو 1979 میں فزكس کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔
محمد عبدالسلام 29 جنوری 1926 کو سنتوک داس، پنجاب، برطانوی ہند (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد چوہدری محمد حسین محکمہ تعلیم کے اہلکار تھے اور والدہ ہ جیرہ نبی بخش تھیں۔ عبدالسلام ان کے آٹھ بچوں میں سب سے بڑے تھے۔

عبدالسلام نے جھنگ شہر کے  سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ چھوٹی عمر میں ہی انہوں نے ریاضی اور سائنس کے مضامین کو بے حد دلچسپی سے سمجھنا شروع کر دیا تھا۔ 14  سال کی   عمر میں انہوں نے “جھنگ” کے لوگوں کو ایک غیر معمولی خوش گوار حیرت میں ڈال دیا تھا۔ اس حیرت کا بنیادی سبب یہ تھا کہ
“اُس زمانے میں ‘عبدالسلام’ نے پنجاب یونیورسٹی کے داخلے کے امتحان میں اب تک حاصل کیے گئے اعلیٰ  نمبروں سے بھی زیادہ نمبر حاصل کیے تھے۔”

اس اہم کارنامے کو بھرپور طور پر منانے کے لئے قریب قریب پورا قصبہ باہر نکل کھڑا ہوا تھا اور یہ بات “اخبار” کے اس “تراشے” سے بھی عیاں ہوتی ہے جسے ہم پڑھنے والوں کی دلچسپی کے لیے اس تحریر کے ساتھ شامل کر رہے ہیں۔

عبدالسلام کی کامیابی کا سفر پاکستان کے قیام سے پہلے ہی شروع ہو گیا تھا۔۔ آپ کو سائنس کے مضامین کے علاوہ ادب سے بھی گہرا لگاؤ تھا، انگریزی، فارسی اور پنجابی زبان کی شاعری و ادب پر بھی ان کی گہری دسترس تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

آج 29 جنوری ہے، عبدالسلام کی پیدائش کا دن۔ اس دن کی مناسبت سے ڈاکٹر صاحب کی دانش کو عام کرنے کے لیے میری طرف سے یہ چھوٹا سا خراجِ عقیدت ہے ، عبدالسلام کے چاہنے والوں کے نام!

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply