کلینڈر
میرے اپنے معنی ہیں
کلینڈر کے لئے،
صاف، خوف سے دور
نیا سال
مگر
میرے کلینڈر میں
دکھوں کی طویل رات ہے
جو ہر ماہ ایک چوٹ دیتی ہے
ہر ماہ نئے سال کی طرح منانا چاہتا ہوں
پھر بہت سے سانحات ہیں
اتنی طویل فہرست ہے
بارہ مہینے میں ہزار دکھ
موت پر رقص چاہتا ہوں
دکھوں کا جشن چاہتا ہوں
ہر سال
دل کے قبرستان میں مرے
نجانے کتنی لاشیں ملتی ہیں
سال بھر میرا سلگتا دل
خوشیاں بھی ادھوری بناتا ہے
جانے مری میز پر پڑا صفحہ
کب سیاہی بدلے گا
ناجانے کس صبح میرا
رنگین نیا کلینڈر نکلے گا!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں