سو لفظی کہانی : دولت مند۔ذیشان یاسین

میں امیر بننا چاہتا تھا۔کروڑوں کا مالک۔
ایک دن بنجمن فرینکلن کے پاس پہنچ گیا۔وہ بولا۔
”معلومات کے حصول میں لگی محنت ، سود سمیت واپس ملتی ہے۔“
میں مطمئن نہ ہوا۔افریقہ چلا گیا۔نیلسن منڈیلا لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔
”پیسے سے کامیابی نہیں ملتی۔آزادی ہی اصل دولت ہے۔“
ساتھ ہی وال اسٹریٹ والا وارن بفے کھڑا تھا۔مسکرا کر کہنے لگا۔
”اسٹاک ایکسچینج میں پیسہ لگاؤ ۔امیر ہو جاؤ گے۔“
میرا سر گھومنے لگا۔وہیں بنچ پر بیٹھا اور آنکھیں موند لیں۔
خواب میں ایک بزرگ نظر آئےنورانی چہرہ۔۔
مجھے دیکھ کر مسکرائے اور ایک کاغذ دیا۔رسول خدا کی حدیث لکھی تھی۔
”بانٹنا شروع کر دو۔ غنی ہو جاؤ گے۔“

Facebook Comments

ذیشان یاسین
ذیشان یاسین کا تعلق کراچی کے ایک کاروباری خاندان سے ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا۔ معروف اخبارات و جرائد کے لئے فیچرز اور کالم لکھتے رہے ہیں۔2010 میں اے آر وائی نیوز سے پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر نے کے بعد برطانیہ چلے گئے جہاں سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ آج کل ایک ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں. /https://www.facebook.com/itnisikahani

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply