سعودی عرب نے کرونا ویکسین بنالی(اختصاریہ)۔۔منصور ندیم

اس وقت پوری دنیا کی فارماسیوٹیکل کمپنیاں کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کے لئے اپنی اپنی کوششیں کررہی ہیں وہیں بالآخر پہلے اسلامی ملک سعودی عرب کی امام عبدالرحمن یونیورسٹی “Imam Abdulrahman Bin Faisal University” (IAU), ضلع شرقی (Eastern Province) کی میڈیکل ریسرچ کے ادارے “The Institute for Research & Medical Consultations” (IRMC) نے پہلی سعودی کورونا ویکسین تیار کرلی ہے۔ جس کے کلینکل ٹرائلز جلد شروع کیے جائیں گے۔

یہ ویکسین ڈاکٹر ایمان المنصور کی سربراہی میں میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سکالرز کی تحقیقاتی ٹیم نے بنائی ہے، ریسرچ ٹیم اس ویکسین کی تحقیق کے لئے کلینیکل ٹرائلز شروع کرنے کے لئے ضروری منظوریوں کا انتظار کر رہی ہے۔ ابتدائی تجربات کرلئے گئے ہیں اور حتمی منظوری کے بعد ہی کلینکل ٹرائلز شروع کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر ایمن المنصور ، اسسٹنٹ پروفیسر (Assistant Professor)، ہیں، جو میساچوسٹس یونیورسٹی (University of Massachusetts), سے بائیومیڈیکل انجینئرنگ (Biomedical Engineering) اور بائیوٹیکنالوجی (Biotechnology) میں پی ایچ ڈی (.Ph.D) ہولڈر ہیں, ڈاکٹر ایمن المنصورکے مطابق

” یہ ویکسین ڈی این اے ٹیکنالوجی (DNA Technology) کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے ، DNA ٹیکنالوجی کو اس لئے مقدم رکھا گیا ہے کیونکہ یہ کئی فوائد فراہم کرتا ہے ، بشمول ہیومورل humoral اور سیلولر Cellular کے نقصان نہ ہونے میں امیونٹی کو بڑھانے  کی اہلیت رکھے گا ، اس کے علاوہ اس ویکسین کی یہ خصوصیت بھی ہے کہ اس کے نقل و حمل اور اسٹوریج کرنے میں بھی آسانی ہے ، اور دیرپا ہونے کے علاوہ اسے انتہائی کم درجہ حرارت میں لے جانے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

امام عبدالرحمن یونیورسٹی Imam Abdulrahman Bin Faisal University” (IAU) نے ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ سے اس کا باقاعدہ اعلان کیا ہے اور سعودی وزارت صحت کا اس ویکسین پروجیکٹ کی فنڈنگ اور سرپرستی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے، سعودی کورونا ویکسین ریسرچ کی تفصیلات معروف بین الاقوامی میگزین Pharmaceutical میں شائع کی گئی ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply