اُلٹی۔۔سیف الرحمٰن ادیب

میں باتیں کرنے کا بہت شوقین ہوں۔
دفتر میں کام کے ساتھ ساتھ باس کے پیچھے باتیں کرتے کرتے سارا وقت گزر جاتا ہے۔
دوستوں کی محفل میں باتوں ہی باتوں میں کسی ایک کا تذکرہ چھیڑ دیتے ہیں،
اس کی ایک ایک بری عادت کا تذکرہ کر کے خوب مذاق اڑاتے ہیں۔۔قہقہے لگاتے ہیں۔
گھر والوں کے ساتھ باتوں میں رشتہ داروں کی عیب جوئی چلتی رہتی ہے۔
پیٹھ پیچھے باتیں کرنے میں بڑا مزہ آتا ہے۔ دن کے بعد رات آجاتی ہے۔ رات کو اور تو کچھ نہیں ہوتا بس
خون کی الٹیاں شروع ہو جاتی ہیں۔

Facebook Comments