فوکس۔۔روبینہ فیصل

کتاب پڑھنے بیٹھتی ہوں

تو ماضی کے اوراق سامنے آکھڑے ہوتے ہیں

پہلے صفحے پر لکھے نظر آنے لگتے ہیں

گزرے لمحے ،گمشدہ لوگ ،

بکھری منزلیں اور ناتمام خواہشیں ۔

صفحہ پلٹتے پلٹتے تھک کر چور ہو جاتی ہوں ۔۔مگر اگلا صفحہ تو پلٹنا ہی ہے

جہاں حال چوکڑی مارے بیٹھا ہے

اور ساتھ فکریں پریشانیاں ، مصیبتیں ۔۔اور زندگی کی دوڑ

اور کشمکش

تیسرا صفحہ آخری نہیں مگر

اوراق پلٹتے پلٹتے کئی گھنٹوں بعد وہاں تک پہنچتی ہوں تو

کتاب خالی پڑی ہوتی ہے ۔۔

تیسرے صفحے پر کتاب ختم ہوتی دیکھ کر مستقبل کے اندیشوں میں گم ہو جاتی ہوں اور

پھر گم ہی رہتی ہوں

کتاب میرے ہاتھ میں ویسی کی ویسی پڑی رہ جاتی ہے ۔۔

اس وقت تک جب تک ایک اور کتاب یہی کھیل

Advertisements
julia rana solicitors london

دہرانے ہاتھ نہیں لگ جاتی !

Facebook Comments

روبینہ فیصل
کالم نگار، مصنفہ،افسانہ نگار، اینکر ،پاکستان کی دبنگ آواز اٹھانے والی خاتون

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply