محبت دیالو ہوتی ہے۔۔شاہد محمود

محبت
دیالو ہوتی ہے
کرنے والے چپکے سے کرتے چلے جاتے ہیں
ہمارے گرد پھول اسی لئے کھلتے ہیں کہ محبت ابھی ہے
بارش اسی لئے ہوتی ہے کہ محبت ابھی ہے
سیپ میں موتی محبت
آسماں پہ قوس قزح محبت
صحرا میں پھول محبت
سندھ کی ڈولفن محبت
ہمارا ایدھی محبت
ہماری رتھ فاو محبت
ہماری مائیں دھرتی پہ رب کی محبت کا استعارہ ہیں
زوجین آدم و حوا کے ملنے سے انسان کی تکمیل و محبت کا حوالہ ہیں
ہماری بیٹیاں رب کی رحمت اور انسان سے رب کی محبت کا حسین حوالہ ہیں، کنایہ ہیں
آدم و حوا کے ملنے سے جس انسان کی تکمیل ہوئی
ہم سب اسی کا تسلسل ہیں
اور ہم سب محبت ہیں
ابلیس کی مہلت ہے قیامت تک
ابلیس دشمن ہے محبت کا
ابلیسی وسوسوں میں کے شکار
ہوش کھو کر ہوس کے پجاری بن جاتے ہیں
کہ محبت کو پامال کر پائیں
مگر محبت تو الوہی امر ہے
اور جو اس پر ہوس بھری نگاہ ڈالتا ہے
وہ سدا بے سکونی کے شعلوں میں جلتا
اپنی آگ سے اپنی جہنم بھرتا
پاتال میں گرتا جاتا ہے
اور
محبت کرنے والے
صبغت اللہ میں رنگے ہوئے
مخلوقِ خدا میں محبت و آسانیاں بانٹتے امر ہو جاتے ہیں
ہمارا حکیم سعید شہید محبت
ہمارا ایدھی محبت
ہماری رتھ فاو محبت
ہمارا دیوان اقبال محبت
ہمارا ابن فاضل محبت
ہمارا ڈاکٹر محسن گوندل محبت
ہماری زرقا بہنا محبت
ہماری ڈاکٹر رابعہ خرم بہنا محبت
ہماری زارا مظہر بہنا محبت
ہمارا ڈاکٹر اسد امتیاز محبت
ہمارا کاشف محمود مرحوم محبت
ہماری شیما خان بیٹیا محبت
ہماری اسماء بیٹیا محبت
ہماری شاہین زمان بیٹیا محبت
ہماری شازیہ بیٹیا محبت
ہمارا سید نوازش علی (ظفر) محبت
ہمارا سہیل افضل پنوں محبت
ہمارا انوار حیدر محبت
ہمارا الطاف محبت
ہمارا زبیر محبت
ہمارا طاہر محبت
ہماری آقا زادی سیدہ لبنی بہنا محبت
ہماری نورین بیٹیا محبت
ہماری رابعہ بیٹیا محبت
ہمارا حنیف ڈار محبت
ہمارا ثناءاللہ خان احسن محبت
ہماری سیدہ سعدیہ کامران بیٹیا محبت
ہمارا ظفر جی محبت
ہمارا عاصم بٹ محبت
ہمارا مفتی احتشام محبت
ہمارا آصف جلیل محبت
ہمارا محمد عفان محبت
ہمارا ریحان محبت
ہمارا شعیب محبت
ہمارا عبدالرافع محبت
ہماری ارحم بیٹیا محبت
ہمارا معاذ محبت
ہمارا ایاز محبت
ہمارا واصف محبت
ہمارا اظہر وحید محبت
ہمارا بلھا محبت
ہمارا دلدار بھٹی مرحوم محبت
ہمارا طارق عزیز مرحوم محبت
ہمارا اشفاق احمد مرحوم محبت
ہماری بانو آپا محبت
ہمارا مستنصر حسین تارڑ محبت
ہمارا منیر نیازی محبت
ہمارا عالم لوہار محبت
ہمارا الن فقیر محبت
ہمارا پٹھان خان محبت
ہماری عابدہ پروین محبت
ہمارا نصرت فتح علی خان محبت
ہمارا عزیز میاں قوال محبت
ہمارے پیارے دیس کا بچہ بچہ محبت
ہمارے محافظ محبت
ہمارا مسیحا محبت
ہماری نرس محبت
ہمارا استاد محبت
ہمارا دہقان محبت
ہمارا کوہ کن محبت
ہمارا ملاح محبت
ہمارا مزدور محبت
محبت کی نشانیاں اس ارض پاک پر
قدم قدم پر ملتی ہیں
کہ اس ارض پاک کی بنیادوں میں
اس ارض پاک سے محبت کرنے والوں کا لہو ہے
جو پھول بن کر لہلہاتا ہے
جو جھڑنے بن کر گنگناتا ہے
جو دریاؤں کی روانی ہے
جو مقدس محبت کی ازلی نشانی ہے
وہ انسانیت اس ارض پاک کا جھومر
الحمدللہ لاکھ اندھیروں میں بھی روشن ہے
تابندہ ہے، ضوفشاں ہے، رخشندہ ہے
کہ محبت کے چراغ لہو سے جلتے ہیں
اور لہو سے جلتے چراغ ہوس کے طوفانوں سے بجھا نہیں کرتے
محبت الوہی جذبہ ہے
انسان کے خمیر میں گندھی انسانیت ہے محبت ۔۔۔۔
میرے تیرے ضمیر کی آواز ہے محبت ۔۔۔۔
شاہد محمود

  • merkit.pk
  • merkit.pk

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply