• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر نے یونیسکو انعام جیت لیا

پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر نے یونیسکو انعام جیت لیا

اسلام آباد(اپنے نمائندہ سے)پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر شاہدہ حسنین کو بنگلہ دیش کے ڈاکٹر سمیر شاہا کے ساتھ مائیکروبائیولوجی کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے پر یونیسکو کارلوس جے فنلے پرائز 2017 دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس انعام کی رقم 10 ہزار ڈالر ہے، جسے دونوں افراد میں برابر تقسیم کیا جائے گا۔یونیسکو کی جانب سے اس پرائز کا آغاز 1977 میں ہوا، جو مائیکروبائیولوجی کے شعبے میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے سائنسدانوں کو دیا جاتا ہے۔پروفیسر شاہدہ حسنین اور ڈاکٹر شاہا یونیسکو کی سالانہ کانفرنس کے دوران 6 نومبر کو اپنا انعام حاصل کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply