نیا سال، نیا روپ: مکالمہ ایپس۔۔۔احمد رضوان

دوستو مکالمہ اب چار سال سے زائد ہو چکا  کہ اپنے قارئین کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔ ہم وقتاً فوقتاٍ اسے بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ مکالمہ نے نئے لکھاری متعارف کروائے، اچھوتے اور عام انسان کے مسائل پہ مکالمہ کو پروان چڑھایا۔ ہم نے ویڈیو مکالمہ شروع کیا ،تاکہ آپکی بات ویڈیوز کی شکل میں بھی سامنے آئے۔

اس نئے سال پہ مکالمہ اپنے قارئین کے لیے ایک نیا تحفہ اور خوشخبری لایا ہے۔ اب آپ اپنی موبائل سکرین پہ کہیں بھی مکالمہ کے مضامین کو پڑھ سکتے ہیں، کمنٹ کر سکتے ہیں، یادداشت میں رکھ سکتے ہیں۔ آج یکم جنوری 2021 کو مکالمہ اینڈرائڈ اور ایپل پہ اپنی ایپس لانچ کر رہا ہے۔ امید ہے کہ اس سے مکالمہ قارئین کےلیے آسانی ہو گی اور وہ مکالمہ فیملی کو  مزید قریب آ کر مکالمہ کو پروان چڑھائیں  گے۔ ہم مکالمہ کی ڈیویلپمنٹ ٹیم محترم ایم بلال، محترم ضیا الحسن اور محترم عثمان انصاری کے ممنون ہیں جنہوں نے اسے ممکن بنایا۔
یہ ایپس، سٹور میں فقط Mukaalma لکھ کر یا ان لنکس سے ڈاونلوڈ کی جا سکتی ہیں :
اینڈرائیڈ:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.mukaalma.android

ایپل:

https://apps.apple.com/gb/app/mukaalma/id1546182772

Advertisements
julia rana solicitors

یہ ایپس ابھی ابتدائی رنگ میں ہیں، سو بہتری کی گنجائش موجود رہے گی۔ اس سلسلے میں آپ کی تجاویز ہمارے لیے معاون ہوں گی۔ آپ سب کو نیا سال بہت مبارک۔
احمد رضوان
گروپ ایڈیٹر مکالمہ۔

Facebook Comments

احمد رضوان
تیشے بغیر مر نہ سکا کوہکن اسد سرگشتہ خمار رسوم قیود تھا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply