تَصَوُّر

”بھائی! یہ علامہ اقبال کون تھے؟“
میرے چھوٹے بھائی نے سوال کیا۔
”علامہ اقبال ہمارے قومی شاعر تھے۔
انہوں نے اپنی شاعری سے مسلمانوں کے جذبے کو بیدار کیا۔
پاکستان بنانے کا تصور بھی اُن ہی کا تھا۔“
”بھائی! پاکستان کب بنا ہے؟“
”پاکستان 1947 کو بنا ہے۔“
”بھائی! پاکستان کیوں بنایا گیا تھا؟“
”پاکستان مسلمانوں کے لئے بنایا گیا ہے۔
تا کہ مسلمان اس ملک میں ایک ساتھ رہ سکیں۔“
”بھائی! بنگلادیش کب آزاد ہوا تھا؟“
”بنگلہ دیش 1971 کو “آزاد” ہوا تھا۔“
”بھائی! بنگلہ دیش بنانے کا تصور کس نے کیا تھا؟“
میں اس سوال کے تصور میں کھو گیا۔

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply