ایک ہندسے کا بدلنا کوئی جدت تو نہیں۔۔شہزادسلیم عباسی

کبھی کبھی کالم کو غیر سیاسی بھی ہونا چاہیے۔ سیاست سے ہٹ کر بھی کئی موضوعات ہیں جو اہم ہیں۔ سماج یا معاشرہ کسی بھی انسانی تاریخ کاتلخ یا عمدہ تجربہ ثابت ہوئے ہیں۔سال 2020 کئی حوالوں سے ہمارے لیے اچھا سال ثابت نہیں ہوا، ملک کی نامور اور نہایت معتبر شخصیات اس سال میں ہم سے جدا ہو گئیں۔نئے سال کے آغاز پر سیاست و سماج، ادب و ثقافت کے میدان کی ان شخصیات کی یاد تازہ کرتے ہیں جو اب ہمارے درمیان موجود نہیں۔کراچی کے سابق میئر اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ 90 برس کی عمر میں 25فروری 2020 کو انتقال کرگئے تھے۔وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر بھی رہے۔سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سینئر سیاستدان سید منورحسن26 جون2020کو اس دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ اور سچے عاشق رسول علامہ خادم حسین رضوی19نومبر کو 54برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔پاکستان کے مایہ ناز ٹی وی کمپیئر ادیب، شاعر اور سابق رکن قومی اسمبلی طارق عزیز 17جون 2020کو خالق حقیقی سے جاملے۔

سینئر سیاستدان سینیٹر حاصل بزنجو بلوچستان کے سینئر سیاست دان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو20اگست،جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم20جون 2020،معروف ذاکر علامہ طالب جوہری انتقال22جون 2020، میاں محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر22نومبر،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی2دسمبر،نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کرونا وائرس انفیکشن کے باعث4دسمبر، معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی8دسمبر،جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی زر ولی خان7دسمبر،معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل اور سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم 7 جنوری2020،تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق15فروری 2020،ملک کی شوبز انڈسٹری کا بڑا نام اور کامیڈین لیجنڈ، مزاح کے شہنشاہ اور تھیٹر کے بادشاہ امان اللہ 6مارچ2020،پیپلزپارٹی کوئٹہ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی5جولائی،ممتاز شاعر، ڈرامہ نگار اور معروف فن کار اطہر شاہ خان عرف جیدی (تمغہ حسن کارکردگی) 10مئی2020،ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم13جون2020،مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف شاعر اور استاد پروفیسر عنایت علی خان26جولائی،معروف مذہبی اسکالر اور نامور خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی13ستمبر 2020،ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار مرزا شاہی29 ستمبر، پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور نامور فلم ساز اقبال کاشمیری15نومبر،پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور سابق وفاقی وزیرچوہدری احمد مختار25نومبر، جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزا سنانے والے پشاور ہائی کورٹ کے دبنگ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ، بلوچستان کے بزرگ سیاست دان سردار شیر باز مزاری5دسمبر، ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان سابق کرکٹر شاہد محمود14دسمبر،پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فردوس بیگ، سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری، طارق محمودداعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

علوم سماجیات و عمرانیات کے ماہرین کے نزدیک معروف سماجی نظریہ یہ ہے کہ سماجی تحقیق سیاست دانوں، پالیسی سازوں، منصوبہ سازوں، منتظمین، ترقی دہندگان، تجارتی اداروں، ناظمین، سماجی کارکنوں،سماجی تحقیقی منڈی، شماریاتی میدانوں اور تصورات، سول سوسائٹی، اور سماجی معاملات عامہ میں دلچسپی رکھنے واے لوگوں کو معلومات فراہم کرتی ہے۔ عرف عام میں معاشرتی اکائیوں کے مثبت رویے دراصل سماج کے وہ روشن گوشے ہیں جن پر چل کر فلاح و کامرانی کے وہ زینے چڑھے جا سکتے ہیں جنہیں محمد عربی کی تعلیمات عامہ سے باآسانی اخذ کیا جاسکتا ہے۔ ناپ تول میں کمی سے لے کر ہر طرح کے انسانی روپے کی عکاسی کیسے ہونی ہے؟ اور تمام تر دیگر معاملات کو کیسے عملی جامہ پہنانا ہے؟ اس کا ثبوت اور طریقہ کار ہمیشہ شریعت مطہر ہ سے ملتا ہے۔ عدل و انصاف کے سماجی رویوں کو اپنا کر ہی ہم دونوں جہانوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ حقیقت احوال یہ ہے کہ ظالم کے سامنے ہماری عدالتیں بے بس ہیں! ہمارے قومی اداروں میں وقت کا ضیاع اور رشوت خوری عروج پر ہے! ہمارا میڈیا بلیک میل ہو کر مس لیڈ کرتا ہے! اور ہم میں سے ہر ایک اجتماعی و انفرادی طور پر باہم دست و گریباں ہے اور ذاتی مفاد کے لیے ایک دوسرے کا دشمن بنا بیٹھا ہے!! مثبت رویوں کا ادراک اور فلاح اخروی کی چاہت تمنا رہے تو کل حشر میں جہانوں کی سب سے بڑی عدالت میں منصف اعلیٰ کے سامنے کامران ہوں گے۔کیوں کہ فقط سالوں کا بدلنا چے معنی دارد!! بقول فیض احمد آسمان بدلا ہے افسوس، نہ بدلی ہے زمیں

ایک ہندسے کا بدلنا کوئی جدت تو نہیں

تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی، شام نئی

Advertisements
julia rana solicitors

ورنہ اِن آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی!

Facebook Comments