• صفحہ اول
  • /
  • ادب نامہ
  • /
  • فن پر آپ کا لیکچر بھاڑ میں جائے، میرے لوگ مر رہے ہیں۔۔نور ہندی/ترجمہ : اشرف لون

فن پر آپ کا لیکچر بھاڑ میں جائے، میرے لوگ مر رہے ہیں۔۔نور ہندی/ترجمہ : اشرف لون

نو آبادکار پھولوں کے بارے میں لکھ رہے ہیں،
میں آپ سے کہتی ہوں کہ
گل داؤدی بننے سے کچھ سکینڈ پہلے
بچے اسرائیلی ٹینکوں پر پتھر پھینک رہے ہیں،
میں ان شاعروں کی طرح بننا چاہتی ہوں
جو چاند کے متعلق سوچتے ہیں،
فلسطینی قید اور قید خانے کی کوٹھڑیوں سے
چاند کو نہیں دیکھتے ہیں،
چاند بہت خوبصورت ہے،
پھول بہت خوبصورت ہیں،
میں جب مایوس ہوتی ہوں
تب اپنے فوت شدہ والد کے لئے پھول چنتی ہوں،
وہ دن بھر الجزیرہ دیکھتے ہیں،
میں چاہتی ہوں کہ
جسیکا مجھے رمضان مبارک کا پیغام بھیجنا بند کردے،
مجھے پتہ ہے کہ میں امریکی ہوں
کیونکہ میرے کمرے میں داخل ہوتے ہی کو ئی مرتا ہے،
موت سے متعلق استعارے ان شاعروں کے لیے ہیں
جو سوچتے ہیں کہ بھوت پریت آواز کی پرواہ  کرتے ہیں ،
میں وعدہ کرتی ہوں کہ جب میں مروں گی میں ہمیشہ آپ کا تعاقب کروں گی،
ایک دن میں پھولوں کے متعلق لکھوں گی کہ جیسے ہم ان کے مالک ہوں گے۔۔۔

Facebook Comments