ڈر کہانی (سو لفظوں کی کہانی)۔۔۔عاطف ملک

میں قصہ گو ہوں، کہانیاں سناتا ہوں۔ آپ میری کہانیاں سنتے ہوں گے۔

میں شاعری سناتا ہوں، محبت کےپھیلاؤ  اور حسین چہروں کی بات کرتا ہوں، تاریخی اور صوفی کہانیاں سناتا ہوں۔

میں مزاروں پر دھمال ڈالتا ہوں، موسیقی کی لے پر ناچتا ہوں۔ گھنگرو باندھے ملنگوں کو فلم بند کرتا ہوں، خوبصورت وادیوں کی منظر کشی کرتا ہوں۔

آپ جب ایک ملک دو ٹکڑے ہوا، اس کی کہانی سنائیں۔

مجھے اس کہانی کا کچھ علم نہیں ہے۔

میں صرف اس کتاب میں سے کہانیاں سناتا ہوں جو مجھے دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کوئی اور کہانی سناتے مجھے ڈر لگتا ہے۔

Facebook Comments

عاطف ملک
عاطف ملک نے ایروناٹیکل انجینرنگ {اویانیکس} میں بیچلرز کرنے کے بعد کمپیوٹر انجینرنگ میں ماسڑز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی۔ یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں پڑھاتے ہیں۔ پڑھانے، ادب، کھیل ، موسیقی اور فلاحی کاموں میں دلچسپی ہے، اور آس پاس بکھری کہانیوں کو تحیر کی آنکھ سے دیکھتے اور پھر لکھتےہیں۔ یہ تحاریر ان کے ذاتی بلاگ پر بھی پڑھی جاسکتی ہیں www.aatifmalikk.blogspot.com

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply