یوٹیوب سرچ انجن آپٹمائزیشن (ایس ای او)قسط1۔۔۔فیصل ربّانی

سرچ انجن آپٹمائزیشن میں اگر آپ ایکسپرٹ ہیں تو انٹرنیٹ کی دنیا ڈالر اٹھا اٹھا کر آپ کی جھولی میں پھینکتی ہے، اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ کیسے اپنے آرٹیکل، ویڈیو یا کسی بھی قسم کے کنٹینٹ کو گوگل اور یوٹیوب میں رینک کروا کر فرسٹ پیج پر پہلے دس نمبرز میں لا سکتے ہیں تو مبارک ہو آپ ان لوگوں سے ہیں جن کی پوری دنیا میں بہت بڑی تعداد میں مانگ پائی جاتی ہے اور تو اور پاکستان میں بھی آپ بطور ایس ای او دو سے تین لاکھ کی سیلری پر بھی ہائیر کئے جا سکتے ہیں، ایس ای او ایکسپرٹ کی کم سے کم تنخواہ بھی پچاس ہزار سے شرع ہوتی ہے۔

سرچ انجن آپٹمائزیشن سے کیا مراد ہے ؟
ایس ای او کے تین الفاظ سن کر ایسے لگتا ہے جیسے کمپیوٹر پروگرامنگ کی کسی ٹرم یا کوڈ لینگویج پر بات ہو رہی ہے، ایس ای او کا نام ہی سن کر بندے کا تراہ نکل جاتا ہے کہ یہ کیا بلا ہے ؟ لیکن ایس ای او اتنا  پیچیدہ نام بھی نہیں ہے،جسے سمجھنے کے لئے آپ کو کوئی کورس کرنا پڑے گا یا کسی کی شاگردی میں جانا پڑے گا، سرچ انجن سے مراد تو سرچ انجن ہی ہے جیسے کہ گوگل، یوٹیوب، یاہو وغیرہ اور آپٹمائزیشن سے مراد آپ کے کانٹینٹ کی سرچ انجن پر کارکردگی یا اصلاح یا طاقت کہلاتی ہے، آسان الفاظ میں آپ کے کانٹینٹ کی سرچ انجن پر کارکردگی آپٹمائزیشن کہلاتی ہے ۔
اس آرٹیکل کا مقصد یوٹیوب کی سرچ انجن آپٹمائزیشن کی آگاہی دینا ہے، یوٹیوب پر کامیابی کا راز کے عنوان پوسٹ کیا گیا آرٹیکل اس سلسلے کی پہلی قسط تھی، گوگل کے ذکر کے بغیر تو ایس ای او پر بات کی ہی نہیں جا سکتی لیکن ہمارا فوکس یوٹیوب پر ہی رہے گا، گوگل کی آپٹمائزیشن ایک بڑا ٹاپک ہے اس پر ایک الگ سلسلہ لکھا جائے گا، آگاہ کرتے جائیں کہ ہم “اسکل ڈویلپمنٹ ان اردو” کی نیچ پر کام کر رہے ہیں ، یوٹیوب سے متعلقہ آرٹیکلز کو بھی آپ اسکل ڈویلپمنٹ پر کیا گیا ابتدائی کام یا بیگننگ ایکسرسائز کہہ سکتے ہیں ، اللہ نے چاہا تو اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جائے گا لیکن زیادہ تفصیلات ابھی بیان نہیں کی جا سکتیں۔

سرچ انجن آپٹمائزیشن کیا ہے ؟
مختصر جواب دیا جائے تو کسی بھی قسم کے کانٹینٹ کو سرچ انجن میں رینک کروانا سرچ انجن آپٹمائزیشن کہلاتا ہے۔

یوٹیوب آپٹمائزیشن کیا ہے :
یوٹیوب آپٹمائزیشن پر میری کافی اچھی گرفت ہے لیکن یہ جاننے کے لئے کہ اس عنوان پر ویڈیوز بنانے والے یوٹیوبرز کیا کہتے ہیں میں نے یوٹیوب پر کافی سرچ کی لیکن اتنی آسان سی بات کو اتنے ہی آسان الفاظ میں کہیں بھی بیان نہیں کیا گیا، لاہور سے شروع ہو کر پشاور اور پھر پشاور سے لاہور اور لاہور سے راجن پور کی طرف گھما دیتے ہیں، اصل بات بیچ میں ہی کہیں رہ جاتی ہے۔
آسان ترین الفاظ میں یوٹیوب آپٹمائزیشن سے مراد اپنے کانٹینٹ یا ویڈیوز کی آڈینس تک رسائی کو آسان بنانا ہے، اصل میں ہم نے یوٹیوب کو بتانا ہوتا ہے کہ ہم کس قسم کا کانٹینٹ بنا رہے ہیں اور اس کانٹینٹ کے طلب گار کون لوگ ہیں اور کیا لکھ کر اس کانٹینٹ کو سرچ کرتے ہیں، جتنے بہتر انداز میں آپ یوٹیوب کو سمجھائیں گے اتنا ہی زیادہ آپ کا کانٹینٹ رینک کرے گا، یہ ایک خود کار نظام ہے اس میں خود یوٹیوب انتظامیہ کا بھی کوئی کردار نہیں ہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کسی کو رینک کریں اور کسی کو پیچھے پھینک دیں، آپ نے آپٹمائزیشن کے ذریعے یوٹیوب کے الگورتھم سسٹم کو گائیڈ کرنا ہوتا ہے ، جتنا اچھا آپ گائیڈ کریں گے اتنا ہی اچھا آپ کا چینل گروتھ کرے گا۔

یوٹیوب سرچ انجن آپٹمائزیشن کیسے ہوتی ہے ؟
یوٹیوب کی آپٹمائزیشن کا کام تبھی شروع ہو جاتا ہے جب آپ اپنا چینل بنانے کا ارادہ کرتے ہیں، یوٹیوب سرچ انجمن آپٹمائزیشن میں آپ کے چینل کا نام ، آپ کے چینل کی رنیج، آپ کے چینل کا کاٹینٹ اور گرافکس سب میٹر کرتے ہیں، ان سب فیکٹرز کو مثال کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یوٹیوب چینل کی سرچ انجن آپٹمائزیشن:
آپ کے چینل بنانے کے ارادے کے پیچھے ایک عنوان چھپا ہوتا ہے، اسی عنوان میں سرچ انجن آپٹمائزیشن چھپی ہوتی ہے، مثال کے طور پر آپ موٹر مکینک ہیں اور آپ میں سوچ پیدا ہوتی ہے کہ آپ کا بھی اپنا ایک یوٹیوب چینل ہونا چاہئے تو اس کے پیچھے آپ کا ہنر بول رہا ہوتا ہے، آپ کی گاڑیوں کی مرمت کی صلاحیت آپ کو ترغیب دے رہی ہوتی ہے کہ آپ یوٹیوب پر بھی کام کریں، چینل بنانے کا پروگرام تو بن گیا لیکن اگر آپ ایسے وقت میں یہ سوچ لیتے ہیں کہ اس کا ایسا نام رکھا جائے جو لوگ سرچ بھی کرتے ہیں تو یہ سرچ انجن آپٹمائزیشن ہو گئی ہے۔ وہ کیسے ؟
آپ کا نام ساجد ہے، آپ نے گاڑیوں کی مرمت کا چینل بنانا ہے اور آپ اس کا نام ہی کار رپیئرنگ یا پھر کار رپیئرنگ ودھ ساجد رکھ دیتے ہیں تو یہ ایک مکمل ایس ای او سپورٹڈ نام بن جائے گا، یوٹیوب الگورتھم یہ بات فوراً نوٹ کر لے گا اور آپ کا چینل کار رپیئرنگ کی نیچ میں سیٹ ہو جائے گا، تھوڑا بہت ہی کام کرنے کے بعد جب بھی کوئی شخص یوٹیوب پر کار رپیئرنگ سرچ کرے گا تو سرچ باکس میں آپ کا چینل اور ویڈیوز شو ہو جائیں گی اور چینل گروتھ کرنا شروع ہو جائے گا۔ اس کی بجائے اگر آپ چینل کا نام ساجد خان رکھ دیتے ہیں تو پھر آپ کو یوٹیوب الگورتھم کو اپنے کانٹینٹ کے ذریعے بتانا پڑے گا کہ میرا چینل کار رپیئرنگ پر ہے اور اس طرح سمجھتے سمجھتے یوٹیوب الگورتھم کافی وقت لے لے گا، چینل کے نام کے بعد آپ جو کانٹینٹ تیار کرتے ہیں تو اس کے میٹا ٹیگز اور تھمب نیل میں بھی کار رپیئرنگ کا ہمیشہ ذکر کرتے ہیں توبہت جلد یوٹیوب الگورتھم کار رپیئرنگ کے کیورڈ پر آپ کے چینل کو اتھارٹی مان کر رینکنگ چینلز میں ڈال دے گا۔ وہ کیسے ؟
سمجھیے۔۔۔

کار رپیئرنگ ایک کیورڈ ہے، کار رپیئرنگ آپ کے چینل کا نام بھی ہے، چینل کیورڈ میں بھی آپ نے اپنی نیچ کار رپیئرنگ ہی سیٹ کی ہوئی ہے، آپ کی ہر ویڈیو کا ٹائٹل کچھ بھی ہو اس کے آخر میں بھی کار رپیئرنگ ہی لکھا ہوتا ہے، آپ کے ویڈیو ڈسکرپشن میں بھی کار رپیئرنگ کے کیورڈ کی تکرار ہے، آپ کے ٹیگز میں بھی کار رپیئرنگ کی تکرار ہے، آپ کی ویڈیوکے تھمب نیل کا عنوان کچھ بھی اور کسی بھی زبان میں ہو لیکن اس پر بھی انگلش میں کار رپیئرنگ لکھا ہوا ہے، لوگ جب سرچ کرتے ہیں تو وہ بھی کار رپیئرنگ ہی لکھ کر سرچ کرتے ہیں۔

تو یوٹیوب الگورتھم کی کیا ہمت اور کیا مجال کہ آپ کا چینل اور آپ کی ویڈیوز کو سرچ باکس میں اولین نمبروں پر شو نہ کرے ؟ یا آپ کے چینل اور ویڈیوز کو رینک نہ کرے ؟یہ تو اب کسی کتاب میں نہیں لکھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہی یوٹیوب کی سرچ انجن آپٹمائزیشن ہے، امید ہے آئندہ یہ الفاظ آپ کو پریشان نہیں کریں گے۔

Facebook Comments