دوسری کہانی۔ سو الفاظ کی کہانی۔۔سیف الرحمن ادیؔب

سردی آ گئی تھی۔
ٹھنڈک بہت بڑھ گئی تھی۔ صبح بڑی مشکل سے پانی میں ہاتھ ڈالا۔
گرم ٹوپی سے کانوں کو چھپایا،
گردن پر مفلر لپیٹا،
اونی کوٹ سے اپنے سینے کو گرم رکھنے کا انتظام کیا،
ہاتھوں کو دستانوں سے چھپایا،
موٹی موٹی جرابوں کو پنڈلیوں تک چڑھا کر،
بوٹوں میں پاؤں گھسا کر،
ہاتھوں کو بغلوں میں دبا کر،
بجتے ہوئے دانت اور لرزتے ہوئے ہونٹ لے کر گھر سے باہر نکل گیا۔
دوسری کہانی یہ ہے کہ گھر کے سامنے فٹ پاتھ پر ایک بوڑھا فقیر بیٹھا تھا۔
یقین کیجیے! اس کا سینہ بالکل برہنہ تھا۔

Facebook Comments