فلم ریویو/مرزاپور سیزن ٹو۔۔مرزا شہباز حسنین بیگ

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔
تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا۔
مرزا پور سیزن 2۔۔۔۔ 23 اکتوبر کو ریلیز ہو گیا۔ مرزا پور سیزن 2 کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ اور 23 اکتوبر کو ریلیز ہوتے ہی شائقین نے اپنے اپنے جگاڑ لگا کر اسے دیکھنا شروع کیا۔
مرزا پور سیزن 2 نے بالکل بھی مایوس نہیں کیا۔ کہانی تو ہے ہی انتہائی دلچسپ مگر ڈائریکٹر نے بھی انتہائی مہارت سے اس شاہکار کو تخلیق کیا ہے۔ سیاست اور انڈر ورلڈ پر پہلے بھی ایکشن تھرل اور سسپنس پر مبنی بے شمار فلمیں بنائی جا چکیں ہیں،مگر مرزا پور کا کوئی مقابلہ  نہیں۔

انتہائی دلچسپ کہانی ،ناقابلِ فراموش منظر نامے ،کرداروں کی حقیقت سے قریب تر اداکاری، ہر کردار انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ۔

پنکچ ٹریپاتھی اس سیزن میں بھی اداکاری کی بلندی پر اور اعلیٰ معیار کی ڈائریکشن نے تو سیزن کو چار چاند لگا دیئے۔ گڈو پنڈت آخرکار اس سیزن میں ٹر پاتھیوں سے انتقام لینے میں کامیاب ہوا۔ منا ترپاٹھی کی موت سیزن کا آخری سین تھا جو کہ انتہائی لاجواب تھا۔ آکھنڈا ترپاٹھی یعنی قالین بھیا کو شاید شکلا بچانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

مرزا پور سیزن 2 کے اختتام کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ پکچر ابھی باقی ہے۔۔ اور شائقین حضرات ابھی سے سیزن 3 دیکھنے کے لیے ایک بارپھر سے انتظار کی سولی پر لٹکے رہیں گے۔ ویسے اس سیزن میں لالہ کا کردار انتہائی کمزور رہا۔ جس طرح کا لالہ بیوپاری تھا اور جس قسم کی شاندار حویلی میں وہ قیام پذیر ہے۔ اس کا کردار اس حساب سے کافی کمزور ہے اور لالہ کو حد سے زیادہ بزدل اور معاملہ فہم دکھایا گیا ہے۔ یوگی خاندان بھی اس سیزن تباہ و برباد ہو گیا۔۔۔

مرزا پور کے اس سیزن میں قابل اعتراض سین بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ باقی گالیوں کی بھر مار موجود ہے مگر گالیاں بھی موقع کی مناسبت سے ہی استعمال کی گئی ہیں۔ انڈرورلڈاور جرائم پیشہ افراد کی زبان کو اگر حقیقی انداز میں فلمایا جائے گا تو گالیاں اس میں شامل کرنا بھی ڈائریکٹرز کی مجبوری ہے۔ باقی پورے سیزن میں ہر کردار نے بہترین اداکاری کی ہے۔ تمام ایکٹرز نے برجستہ اور حقیقت کے قریب تر اداکاری کی ہے۔ پورے سیزن میں کہیں بھی بوریت محسوس نہیں ہوئی۔ بس تشنگی باقی ہے کہ سیزن 3 میں کیا ہو گا اور سیزن 3 آئے گا بھی یا نہیں اس کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

جو لوگ سیکرڈ گیمز کے دوسرے سیزن کو دیکھ کر مایوسی کا شکار ہوئے تھے۔ انکو چاہیے کہ مرزا پور کا سیزن 2 ضرور دیکھیں۔ اک شاندار دلچسپ اور سنسنی خیز سیزن آپ کو بالکل بھی مایوس نہیں کرے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مرزا پور سیزن 2 کی پوری ٹیم کو خراج تحسین جنہوں نے اس قدر محنت سے شائقین کے لیے ایک شاہکار سیزن تخلیق کیا۔

Facebook Comments

مرزا شہبازحسنین
علم کا متلاشی عام سا لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply