زہریلا۔ سو الفاظ کی کہانی۔۔سیف الرحمٰن ادیب

چڑیا گھر میں آئی ایک نئی مخلوق پنجرے میں بند تھی۔
لمبی لمبی ٹانگوں پر کھڑا ہوا وجود،
دو ہاتھ اور ہر ہاتھ میں لمبی لمبی پانچ انگلیاں،
ہر انگلی کے سرے پر چھوٹا سا ناخن،
دو چھوٹے چھوٹے کان،
سر پر بہت سارے بال،
سر کے نیچے لمبی سی ناک،
ناک کے نیچے منہ،
منہ کے نیچے چھوٹی سی گردن اور اس کے نیچے لمبائی کی صورت میں اس کا سارا جسم،
بالکل کسی انسان کی طرح۔
قریب ہی ایک تختی پر لکھا تھا:
“محتاط رہیں! نہایت مہلک اور خطرناک زہر، اس جانور کے منہ میں پایا جاتا ہے۔”

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply