معیار۔ سو الفاظ کی کہانی۔۔۔سیف الرحمن ادیؔب

وہ ایک کامیاب لکھاری تھا اور سچائی لکھتا تھا۔
اسی لیے اس کی ہر کہانی ناقابل اشاعت قرار پاتی تھی۔
اس کا مزاج اور انداز دیگر قلم کاروں سے مختلف تھا۔ افسانوں سے بہت دور رہ کر وہ بےخوف و خطر صرف حقائق بے نقاب کرتا رہتا تھا اسی لیے اس کے نزدیک اس کی کامیابی کا معیار بھی انوکھا تھا۔
چنانچہ اس نے قلم اٹھایا،
چند راز فاش کیے اور تحریر روانہ کر دی۔
اگلے دن پیغام موصول ہوا، جسے پڑھتے ہی اس کے ہونٹوں پر کامیابی والی مسکراہٹ آ گئی۔
“آپ کی کہانی ناقابل اشاعت قرار پائی ہے۔”

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply