سوکھے گلاب ۔۔۔ آنکھیں نم کرنے کو کافی ہوتے ۔۔۔۔
سپائن انجری کی وجہ سے وہیل چیئر پر ہوں تو کہیں آ جا نہیں سکتا تو بیگم کسی دن پارک واک کے لئے گئیں تو واپسی پر میرے لئے گلاب کا ننھا سا پھول لائیں جو سارا دن میرے سینے پر دل کے مقام پر رکھا خوشبو بکھیرتا رہا ۔۔۔
میں اس کی خوشبو میں بیگم کا پیار محسوس کرتا رہا ۔۔۔
دو دن بعد جب گلاب کا پھول بالکل مرجھانے لگا تو میں نے اپنے لکھنے والے کاغذات میں محفوظ کر لیا ۔
Advertisements

کل بیگم نے ہی وہ کاغذ اٹھائے تو پھول نکل کر فرش پر بکھر گیا اور میری آنکھیں نم ہو گئیں
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں