روداد جنم دن

السلام علیکم
فجر سے کچھ پہلے کا وقت ہے ہماری سالگرہ شروع ہوئے پانچ گھنٹے ہوگئے اور سارا گھر ہے کہ سویا پڑا ہے ، کسی کو ہماری پروا ہی نہیں ہے حد ہوتی ہے ، یہ جو ہمارے گھر والے اور خصوصاً گھر والا ہے ناں یہ تو بالکل ہی بدذوق لوگ ہیں سچ پوچھو تو ان سے زیادہ خیال تو ہمارے فیس بکی دوست رکھتے ہیں ، ابھی یہی دیکھ لیں کہ کل ہم نے صرف اپنی ڈی پی ہی تبدیل کی تھی اور یہ لکھا تھا کہ ہمیں سالگرہ کی مبارکباد دیں ، اللہ جھوٹ نہ بلوائے پچاسوں تو کیک ہی آگئے دعاؤں اور میسجز کا انبار الگ لگ گیا ، سچ ہم تو ان ان محبتوں کے قرضدار ہی ہو گئے ہیں ، مارے جذبات کے ہماری آنکھوں میں آنسو آگئے بڑی مشکل سے انکو واپس دھکیلا,( ارے بھئی لینس نکل جاتے ہیں ناں رونے سے )
تو خیر ایک دن پہلے سے ہی ہم نے تحفے بٹورنے اور کیک کھانے شروع کردئے ویسے اتنے کیک کھا کے بھی عجیب بات یہ ہوئی کہ نہ پیٹ بھرا نہ شوگر بڑھی ،، ( کاغذی کیک تھے ناں ) ایک بات ہمیں تو لگتا ہے کہ ہمارے گھر والے ہم سے کچھ کچھ جلتے بھی ہیں اب دیکھیں سنا ہے کہ مغرب میں سالگرہ والے دن سونے ، کھانے ، پینے ،ناچنے گانے غرض ہر کام کی آزادی ہوتی ہے کوئی کچھ کرے لوگ کہتے ہیں کرنے دو آج تو اس کی سالگرہ ہے ( اندر کی بات ہے ہم نے تو یہاں تک سنا ہے کہ صدر ٹرمپ بھی الیکشن ہارنے لگے تھے مگر کیوں کہ اس دن ان کی سالگرہ تھی تو سب بولے چلو چھوڑو اس کو جتا دو آج تو اس کا برتھ ڈے ہے ) اب آگر ہم نے بھی اپنی کچھ ادھوری تمنائیں پورا کرنے کا سوچ لیا تو بھلا کیا برا کیا ، بچپن سے ہم کو گھوڑا چلانے کا، کرکٹ کھیلنے کا، میک کرنے ، سینیما میں پکچر دیکھنے کا اور سب سے بڑھ کے گلوکاری کا شوق تھا، اب کیوں کہ آج ہماری سالگرہ ہے اور ہم کچھ ایسا کرنے لگے ہیں تو اس میں کیا حرج ؟؟
کل ہماری بیٹی فری ہمارے لیے ایک خوبصورت سا سوٹ لے کے آئی، ہم بہت خوش ہوئے ویسے اوپر اوپر سے ہم نے کہا کہ بیٹا کیا ضرورت تھی اس تکلف کی ہم تو پرانے کپڑوں میں بھی بہت اچھے لگتے ہیں ،ہمارا معاملہ تم سے بالکل الگ ہے ،،،، مگر وہ کہنے لگی کہ نہیں امی ، آپکے پاس کپڑے ہیں ہی کہاں ، اور جو ہیں وہ بالکل آپ ہی کے جیسے ہیں ،

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply