• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • “ذی عین” پتھرکی مکانات، پہاڑ، پودے اور پھلوں میں گھری بستی ۔۔ منصور ندیم

“ذی عین” پتھرکی مکانات، پہاڑ، پودے اور پھلوں میں گھری بستی ۔۔ منصور ندیم

 

سعودی عرب کے خشک میدانی ریگستانوں اور پہاڑوں میں ایک قدیم بستی ایسی بھی ہے جہاں پھلوں اور پودوں کی بہتات ہے، سعودی عرب کے جنوب میں ضلع الباحہ ہے، جہاں تقریںا 1200 کے لگ بھگ دیہی علاقے اور بستیاں آباد ہیں۔ ان ہی میں ایک تاریخی بستی “ذی عین” بھی شامل ہے جو صدیوں پہلے آباد ہوئی تھی۔ ذی عین نامی اس تاریخی بستی میں کئی چیزیں قابل توجہ ہیں۔

یہ گاؤں جبل ابیض کی چوٹیوں پر آباد ہے جس کی زمین زرخیز اور و آب و ہوا خوشنما ہے۔ ذی عین قریہ الباحہ شہر سے تقریبا 20 کلو میٹر دور کنگ فہد عقبہ روڈ کے اس ڈھلوان پر واقع ہے. یہ روڈ ضلع باحہ کو تہامہ عسیر سے جوڑتا ہے۔ سنہء 2014 میں اس بستی کا اور دیگر اس سے ملتی جلتی بستیوں کا یونسکو میں اندراج ہوا تھا۔

پتھروں سے بنا سیکڑوں برس پرانا یہ گاؤں 85 تاریخی مکانات پر مشتمل ہے. بعض مکانات 5 منزلہ تک ہیں. یہاں 58 تاریخی محل بھی ہیں جن کی تعمیر پتھروں سے ہوئی ہے۔ ان مکانات کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر پتھر استعمال کیے گئے ہیں. مکانات کی چھتیں جونیپر (العرعر) کے درختوں سے تیار کی گئی ہیں. ذی عین کے اطراف جونیپر کے جنگلات کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سہولت حاصل تھی.

“ذی عین” کی بالکنیاں مرو وارڈ پتھروں سے آراستہ ہیں. یہ پتھر بڑے قرینے سے مثلث شکل میں لگائے گئے ہیں. ذی عین قریے میں حملہ آوروں سے تحفظ اور دشمن کے لشکروں کی نگرانی کے لیے دفاعی قلعے بھی موجود نظر اتے ہیں.

“ذی عین” کا موسم عموما ابر آلود رہتا ہے. موسم سرما میں درمیانے درجے کی بارش ہوتی ہے۔ ذی عین کا موسم گرمی میں گرم اور سردی میں معتدل رہتا ہے. یہ گاؤں ضلع باحہ کے اس نشیبی علاقے میں بنا ہوا ہے جسے تہامہ العلیا کہا جاتا ہے یہ سطح سمندر سے 1985 میٹر اونچائی پر واقع ہے یہاں موسم گرما میں موسلا دھار بارش ہوتی ہیں. بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے بستی ہر وقت بادلوں میں گھری رہتی ہے۔

یہاں جگہ جگہ میٹھے پانی کے چشمے اور خوشبو دار لکڑی کے درخت ہیں۔ ۔ میٹھے پانی کے چشمے سے ہی یہاں کھیتی باڑی کی جاتی ہے. یہاں آبپاشی کا قانون بڑا منفرد اور کئی سو برس پرانا ہے.کاشتکار آبپاشی اپنا نمبر آنے پر کرتے ہیں جسے ’اطواف مزارع ذی عین‘ کہا جاتا ہے.

“ذی عین” بستی کیلے، آم، امرود،کھجور اور خوشبودار لکڑیوں، اور خوشبو والے پودوں کی کاشت سے مشہور ہے۔ یہاں کی دستی مصنوعات اور عوامی کھانے پورے علاقے میں مشہور ہیں. سعودی عرب کی مقامی مارکیٹ کو اس بستی سے سالانہ کئی ٹن پھل اور کادی نامی خوشبودار لکڑی فراہم کی جاتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

“ذی عین” مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لئے کشش کا باعث ہے۔الباحہ شہر آنے والے اس بستی میں کچھ وقت گزرانے ضرور آتے ہیں۔ یہ اپنے خوبصورت طرز تعمیر، وسیع و عریض فارموں اور قدرتی مناظر کی بدولت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply