• صفحہ اول
  • /
  • مشق سخن
  • /
  • ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کا دورہ پاکستان کا مقصد۔۔امداد اللہ

ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کا دورہ پاکستان کا مقصد۔۔امداد اللہ

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کا  بہت اہم کردار ہے جس کا اعتراف ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کئی  بار کیا  ہے لیکن قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد جس اہم مذاکرات کی باری تھی اس کو(intra-Afghan  dialogue)کہتے ہیں جب یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے ،تو طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات پائیدار نہیں ہو سکتے ۔

اس بین الافغان مذاکرات کی بھاگ دوڑ افعان حکومت نے ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کے سپرد ی۔جس کی پہلی نشست گزشتہ مہینے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی جس میں ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی ۔لیکن کچھ ٹھوس باتیں نہیں ہوپائیں ۔چونکہ افعان حکومت   پہلے جنگ بندی کا مطالبہ کرتی  تھی، جس پر طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ  جنگ بندی ہمارے مذاکرات کا ایک جز ہے لیکن اس سے پہلے بنیادی چیز وں  کو حل کرنا چاہیے۔

قطر سے واپسی کے دن بعد ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کا دورہ  پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ طالبان سے نشت کے  بعد عبد اللہ عبد اللہ کو پتہ  چلا کہ طالبان کے مطالبات بہت سحت ہیں ،کیونکہ طالبان افغانستان کی حکومت کا خاتمہ اور اسلامی نظام کا نفاذ جیسے بہت سحت مطالبات کرتے تھے ان  مذاکرات کو سہل بنانے  اور شرائط میں نرمی لانے کیلئے عبداللہ عبداللہ نے پاکستان کا دورہ کیا، جبکہ عبداللہ عبداللہ کی پاکستان آمد کئی  سالوں بعد ہوئی۔جس میں اس نے پاکستان کے بارے میں جتنے  مثبت حیالات کا اظہار کیا اس سے پہلے کبھی نہیں کیا تھا اور پاکستان نے بھی ان کا بھرپور استقبال کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں تعاون کی یقین دہانی  بھی کی۔

Facebook Comments

Imdadullah Jan
میرا نام امداد اللّٰہ جان ہے میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں پی ایس کرہا ہوں اس کے علاوہ حیپر پحتون حواہ یوتھ اسمبلی کا ممبر ہوں۔اور محتلف پلیٹ فارم سے محتلف سیمنار میں شرکت کی ہے