اس کلام یعنی درود میں ہم دو ہستیوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ ایک اللہ پاک اور دوسرے حضرت محمد (صل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
جب ہم مسلسل اور بار بار ان دو ہستیوں کا ذکر اپنی زبان سے کرتے ہیں ذہن میں توجہ کے ساتھ، یعنی جب درود پڑھتے ہیں، تو ہمیں ان دونوں ہستیوں کی توجہ حاصل ہوتی ہے، دونوں کے Aura کا نور اور شفاء والی انرجی (Healing Energy) ملتی ہے، انوارات ملتے ہیں جو ہمارے ڈپریشن کو Heal کر کے ختم کر دینے کے لیے کافی ہیں۔
زیادہ فائدہ تب ہو گا جب ہم توجہ اور دھیان سے درود شریف پڑھیں گے۔ اگر درود تنہائی میں توجہ اور اس تصور کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیں کہ
“آپ کی اللہ کی اور حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک تکون ہے، اور آپ تینوں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہیں”
تو یقین جانیں ڈپریشن فوری ختم ہوتا چلا جائے گا۔ بلکہ درود پڑھنے کا اصل لطف اور روحانی سرور بھی تب ہی نصیب ہو گا۔
درود شریف زیادہ کیوں نہیں پڑھا جاتا ؟
استغفار کرنے سے گناہ مٹتے ہیں، کوئی اور کلام پڑھنے سے نیکیاں ملتی ہیں۔ کسی دوسرے کلام سے براہ راست درجات بلند نہیں ہوتے، بلکہ گناہ مٹنے اور نیکیوں کی تعداد زیادہ ہونے سے آہستہ آہستہ درجات بلند ہوتے ہیں۔
جبکہ درود پاک وہ واحد عبادت ہے جس سے براہ راست درجات بلند ہوتے ہیں۔
“درودپڑھنے سے گناہ مٹتے ہیں، نیکیاں ملتی ہیں اور درجات بلند ہوتے ہیں (احادیث)
چونکہ درود پڑھنے سے ہمارے نفس کے براہ راست روحانی درجات بلند ہوتے ہیں اس لیے درود زیادہ نہیں پڑھا جاتا۔ اتنا ہی پڑھا جاتا ہے جتنا ہم براہ راست بلندیء درجات کا زور اٹھا سکیں۔
مسلسل درود پاک پڑھنے کی وجہ سے ہماری ذات، نفس اور DNA میں بلندیءدرجات کے حصول کے لیے کچھ تغیر اور Up gradation ہوتی ہے، Updates انسٹال ہوتی ہیں۔ آپ لوگوں نے نوٹ کیا ہو گا کہ جب کمپیوٹر پر Heavy updates انسٹال ہو رہی ہوں تو کمپیوٹر کی سپیڈ کم ہو جاتی ہے، رک رک کر چلنے لگتا ہے۔ اسی طرح جب درود پڑھنے سے ہماری ذات کی up gradation ہوتی ہے اور Superior DNA کی Updates انسٹال ہوتی ہیں تو ہم سے ایک خاص مقدار سے زیادہ درود پاک نہیں پڑھا جاتا، زبان ساتھ نہیں دیتی، سینہ بھاری ہونے لگتا ہے اور طبیعت بوجھل ہونے لگتی ہے۔
لیکن جیسے جیسے انسان مسلسل درود پاک پڑھتا جائے تو آہستہ آہستہ زیادہ ہونے لگتا ہے، روح اور نفس طاقتور ہوتے جاتے ہیں، جسم درود شریف کے انوارات کو برداشت کرنے لگتا ہے۔ در حقیقت درجات بلند ہوتے جاتے ہیں اور اللہ کی اور رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربت حاصل ہوتی جاتی ہے۔
عجب فیض ہے آقا تیری محبت کا
درود تجھ پر پڑھوں اور خود سنور جاوں
اللہ پاک ہمیں زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے اور اس کے فیوض و انوارات حاصل کرنے کی توفیق عطا فرماے۔ آمین
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں