• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • موجودہ حکومت و اپوزیشن کا کردار اور ڈرامہ ارتغرل غازی میں مماثلت۔۔یوسف خان

موجودہ حکومت و اپوزیشن کا کردار اور ڈرامہ ارتغرل غازی میں مماثلت۔۔یوسف خان

اگر حقیقت کی نگاہ سے دیکھا جائے تو پاکستان پر اس وقت ایک قبیلہ کی حکومت ہے جسے باجوہ قبیلہ کہا جاتا ہے
جبکہ جمعیت علماء اسلام اس سارے سیناریو میں قائی قبیلے کا کردار ادا کررہی ہے،
ن لیگ اس وقت ڈوبتی اور سسکتی ہوئی سلجوق سلطنت کے مانند نظر آتی ہے جس کا بے بس و بےاختیار صدر نوازشریف تقریر سے زیادہ کچھ کرنے کے پوزیشن میں نہیں ہے
جبکہ شہباز شریف امیر سعدتین کوپیک کا کردار ادا کررہا ہے جس نے ن لیگ کے تمام ذمہ داران کو اپنی مٹھی میں لے لیا ہے،
مریم نواز اس وقت عمرولو قبیلہ کی البلیگے خاتون کے کردار میں نظر آتی ہے جس کو چچا کی صورت میں امیر سعدتین کوپیک ملا ہے یا پھر الباسطی
پیپلز پارٹی اس کھیل میں چاودار قبیلہ کا کردار ادا کررہی ہے بلاول بھٹو اورال بے کی طرح نظر آتا ہے جو ایک طرف صہیونیوں ( اسٹیبلشمنٹ ) دوسری طرف صیہونی الہ کار کوپیک کے ہاتھوں کھیل رہا ہے اُسے ایک طرف دھن دولت بھی چاہیے تو دوسری طرف ہانلی بازار ( سندھ ) بھی چاہیے ۔
آپ پوچھیں گے کہ پھر عمران خان کہاں کھڑا ہے۔ تو بھائیوں عمران خان کوچابش یا گوکتوگ سے زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہے،
اس ملک کو سدھارنا ہے آئینی ڈگر پر چلانا ہے تو ایک ہی راستہ ہے
نوازشریف کو سلطان غیاث الدین کیحسرو بننا پڑے گا اور امیر سعدتین یعنی شہباز شریف کی قربانی دینی ہوگی
پیپلز پارٹی کو اپنے اندر موجود اوال بے جیسے منافقوں سے جان چھڑانی ہوگی اور کسی آلیار بے کو سامنے آنا ہوگا
یاد رکھیں۔۔
ترکوں کو ارطغرل جیسا عظیم لیڈر و رہنماء صدیوں قبل ملا تھا
ہمارے درمیان آج بھی ویسا ہی اصول پسند رہنماء موجود ہے اگر اس قوم نے مولانا فضل الرحمن کی قدر نہ کی تو ہم ہمیشہ منگولوں کے رحم و کرم پر پستے رہیں گے
“خان “
ویٹنگ فور کورولش عثمان سیزن 2 آر یو ؟

Facebook Comments

مہمان تحریر
وہ تحاریر جو ہمیں نا بھیجی جائیں مگر اچھی ہوں، مہمان تحریر کے طور پہ لگائی جاتی ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply