قطری شہزادہ

وہ جنگل کا بادشاہ تھا اسی لئے سب جانور اس سے ڈرتے تھے۔
جہاں سے گزرتا ہر جانور اس سے اپنی جان بچانے کیلئے دور بھاگتا۔
آہستہ آہستہ وہ جنگل کو خالی کرنے لگا۔
پھر ایک دن جنگل کے تمام جانوروں نے اسے جال میں پھنسایا۔
اچانک ایک چوہا اس کے پاس سے گزرا۔
اس نے چوہے سے مدد چاہی۔
چوہے نے اپنے تیزدھار دانتوں سے اس جال کو کترنا شروع کیا۔
تمام جانوروں نے چوہے کو کترنے سے روکا۔
”کون ہو تم؟“
جنگل کے سب جانوروں نے چوہے سے پوچھا۔
”قطری شہزادہ۔“
چوہے نے اپنے کندھے اچکاتے ہوئے کہا۔

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply