آن لائن کاروبار ،چند گزارشات۔۔۔شاہد محمود ایڈووکیٹ

آن لائن خرید و فروخت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ عام مارکیٹ کی طرح یہاں بھی اچھے برے، ایماندار و بے ایمان پر قسم کے لوگوں سے پالا پڑتا ہے۔ عام مارکیٹ میں بھی دھوکا دہی یا ناقص مصنوعات / خدمات فراہم کرنے والا بالآخر ناکام ہو جاتا ہے اور گاہک اس کے پاس نہیں جاتے اور کچھ کی شہرت اتنی اچھی ہوتی ہے کہ بغیر کسی اشتہاری مہم کے ان کا کاروبار خوب چلتا ہے کیونکہ ان کی ایمانداری کی شہرت سینہ بہ سینہ پھیل جاتی ہے۔

کچھ راہنما اصول آن لائن خریداری کے میری ناقص فہم کے مطابق درج ذیل ہیں؛

1۔ آن لائن مصنوعات کی خریداری یا خدمات کے حصول کے لئے خریدار کو مصنوعات / خدمات فراہم کرنے والوں کے پیج یا ویب سائٹ پر موجود Reviews ضرور پڑھنے چاہیئں۔

2۔ مصنوعات / خدمات فراہم کرنے والے کی قابلیت جاننا آپ کا حق ہے۔ اس سے آپ سوال کر سکتے ہیں۔ سرٹیفکیٹ دیکھنے کا کہہ سکتے ہیں۔

3۔ مصنوعات و خدمات فراہم کرنے والے کے ایڈریس تک رسائی ہونی چاہیئے۔ صرف فون نمبر اور ویب سائٹ پر انحصار مت کیجیے۔

4۔ مصنوعات و خدمات کی بابت گارنٹی وارنٹی اور پسند نہ آنے کی صورت میں واپسی کی پالیسی وغیرہ کی بابت پہلے جاننا اور تحریری طور پر اس کا ریکارڈ رکھنا آپ کا حق ہے۔

5۔ ان لائن خریداری کی صورت میں خدمات / مصنوعات فراہم کرنے والے کی طرف سے کی گئی آفر/ گارنٹی، وارنٹی اور اپنے آرڈر اور کی گئی پیمنٹ کا ثبوت سنبھال کر رکھیں۔ چاہے ای میل / واٹس ایپ / میسنجر / فون میسجز ہوں یا اسکرین شاٹس۔

6۔ ناقص مصنوعات یا ناقص خدمات کی صورت میں گاہک کو حق حاصل ہے کہ اس کے نقصان کی تلافی کی جائے۔ اگر مصنوعات / خدمات فراہم کرنے والا گاہک کے نقصان کی تلافی نہیں کرتا تو گاہک اسے قانونی نوٹس دے کر اپنے نقصان کے ازالے اور ہرجانے کی وصولی کے لئے صارف عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

7۔ صارف عدالت سے رجوع کرنے کے لئے وکیل کا کرنا بھی لازمی نہیں اور پنجاب میں صارف عدالتیں، تحفظ صارف قانون کے تحت چھ ماہ میں مقدمے کا فیصلہ کرنے کی پابند ہیں۔

8۔ گوگل سے Punjab Consumer Protection Act 2005 سرچ کر کے ڈاون لوڈ کر کے محفوظ کر لیجئے۔ کل 38 یا 39 دفعات sections کا یہ قانون ہماری ٹیم نے ڈرافٹ کیا تھا۔ بہت مختصر ہے۔ تمام صارفین کو ایک مرتبہ ضرور پڑھ لینا چاہیئے۔ کچھ سمجھنا ہو تو میں حاضر ہوں اس قانون کی بابت کسی بھی سوال کے جواب کے لئے۔

9۔ باقی صوبوں (سندھ کا کنفرم نہیں) اور اسلام آباد کے بھی اپنے اپنے تحفظ صارف قانون Consumer Protection Act موجود ہیں۔

اللہ کریم ہم سب کو دیانتداری کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور سب کو بابرکت رزق کریم عطاء فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

پیارے اللہ کریم کے پیارے حبیب اور ہمارے پیارے آقا کریم رحمت اللعالمین خاتم النبیین شفیع المذنبین سردار الانبیاء ابوالقاسم سیدنا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد پاک ہے کہ؛
”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اس کی مدد چھوڑتا ہے، اور جو اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہو اللہ اس کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہوتا ہے، جو اپنے کسی مسلمان بھائی کی پریشانی دور کرتا ہے اللہ اس کی وجہ سے اس سے قیامت کی پریشانیوں میں سے کوئی پریشانی دور کرے گا، اور جو کسی مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالے گا اللہ قیامت کے دن اس کے عیب پر پردہ ڈالے گا“
(سنن ترمذی: 1426)

Advertisements
julia rana solicitors

پیارے اللہ کریم کے پیارے حبیب اور ہمارے پیارے آقا کریم رحمت اللعالمین خاتم النبیین شفیع المذنبین سردار الانبیاء ابوالقاسم سیدنا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد پاک ہے کہ؛
بےشک تمہارا پرودگار بہت حیاء والا ہے، جب اس کا بندہ اس کی جانب (دعا کے لئے) اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتا ہے تو وہ اپنے بندے سے شرم کرتا ہے کہ اس کے ہاتھوں کو خالی واپس لوٹاے۔
(صحیح الترغیب و الترھبیب: 1635)
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ كُلَّمَا ذَكَرَكَ وَذَكَرَهُ الذَّاكِرُونَ، وَكُلَّمَا غَفَلَ عَنْ ذِكْرِكَ وَذِكْرِهِ الْغَافِلُونَ، صَلاَةً دَائِمَةً بَدَوَامِكَ، بَاقِيَةً بِبَقَائِكَ، لاَ مُنْتَهَى لَهَا دُونَ عِلْمِكَ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply