پانی۔۔شاہد محمود

پانی اللہ کریم کی عظیم نعمت ہے جس کی کمی کی وجہ سے تھر، بلوچستان، چولستان اور کئی علاقوں میں انسان و دیگر مخلوق سسک سسک کر مر جاتی ہے۔ اللہ کریم جب ہمیں یہ بے پایاں نعمت عطاء کرتا ہے تو اسے سنبھالنے کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ہم اسے اپنے لئے زحمت بنا بیٹھتے ہیں۔ کراچی کے سارے علاقوں میں اور خاص طور پر نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی زیر زمین سٹوریج کا مربوط نظام بنا کر اسے تھر تک لے جایا جائے اور وہاں مناسب جگہوں پر کھدائی کر کے بہت گہرے کنکریٹ کی تہہ اور کنکریٹ کی واٹر پروف دیواروں اور  مضبوط چھت والے پانی کے ذخیرے بنائے جائیں اور ملیر ندی و حب ڈیم کا ایسا اضافی پانی جو نقصان کا باعث بن سکتا ہو اسے بھی زیر زمین پختہ سرنگوں سے تھر تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے اور کراچی و دیگر شہروں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے بڑے بڑے زیر زمین پختہ ذخیرے بنائیں تو یہ پانی آخری قطرے تک رحمت بن جائے گا۔ شنید ہے لاہور میں بارش کا ایک اعشاریہ چار ملین گیلن پانی زیر زمین جمع کرنے کے منصوبے پر کامیابی سے کام ہو رہا ہے۔

لاہور کے علاوہ ایک ملک کی ویڈیو بھی دیکھی تھی جہاں وہ زیر زمین پانی کی سطح بلند کر نے کے لئے نشیبی علاقوں میں بورنگ کے ذریعے بہت بڑے بڑے گہرے سوراخ کر دیتے ہیں اور بارش کا پانی زمین میں چلا جاتا ہے جس سے پانی زمین کے اندر محفوظ ہو جاتا اور زمینی پانی کی سطح بلند ہو جاتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستانیوں کو حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت ایسے کام کرنا ہوں گے۔ کوئی ایدھی رح جیسا ایماندار بندہ یہ مشن لے کر اٹھے تو ساری قوم اس کے ساتھ ہو گی ان شاء اللہ تعالیٰ!

Facebook Comments