پُرسکون زندگی کا راز۔۔شاہد محمود

انسان کی زندگی مسائل کے بغیر پرسکون انداز میں بسر ہو رہی ہو تو اس سے بڑھ کر آسودگی کیا ہو گی ۔۔۔ مشاہدے کی بات ہے کہ بعض لوگ کم وسائل میں بھی ہنسی خوشی رہ رہے ہوتے ہیں اور کچھ افراد منہ میں سونے کا چمچہ لئے بھی مسائل میں گھرے ہوتے ہیں ۔۔۔ جتنے وسائل زیادہ اتنے مسائل زیادہ تو جیسے آج کل کا محاورہ بن گیا ہے ۔۔۔ قسم قسم کی بیماریاں اور نت نئی پریشانیاں منہ کھولے کھڑی ہوتی ہیں ۔۔۔ ایک مسئلہ ختم نہیں ہوتا دوسرا استقبال کے لئے تیار ہوتا ہے ۔۔۔ اور دوسری طرف کچھ لوگ امیر ہوں یا غریب چین کی بانسری بجا رہے ہوتے یعنی پرسکون زندگی گزار رہے ہوتے ہیں ۔۔۔ ذرا غور کریں تو پرسکون زندگی گزارنے والوں میں ایک بات مشترک نظر آتی ہے کہ وہ اپنے وسائل مل بانٹ کر استعمال کرتے ہیں، ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹتے اور خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں۔
یہ راز ہمارے پیارے آقا کریم ﷺ نے آج سے صدیوں پہلے بتا دیا تھا۔ آپ ﷺ کل عالمین کے لئے رحمت ہیں اور کل انسانیت و مخلوقات کی طرف اللہ کریم کے آخری رسول۔ آپ ﷺ نے تمام انسانیت کو اللہ کریم کا پیغام پہنچایا اور زندگی گذارنے کا طریقہ سکھایا۔ آپ ﷺ کے بخاری و مسلم میں مذکور فرمان عالیشان کا مفہوم ہے کہ؛
“مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اس کا ساتھ چھوڑتا ہے اور جو کوئی اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگے گا‘ اللہ اس کی حاجتوں کو پورا کرے گا اور جو کوئی کسی مسلمان کی مصیبت دور کرے گا‘ اللہ اس کی مصیبت‘ قیامت کے دن کی مصیبتوں میں سے دور کرے گا اور جس نے کسی مسلمان کا پردہ رکھا‘ اللہ قیامت کے دن اس کا پردہ رکھے گا“۔
پیارے اللہ کریم کے پیارے حبیب اور ہمارے پیارے آقا کریم رحمت اللعالمین خاتم النبیین شفیع المذنبین سردار الانبیاء ابوالقاسم سیدنا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کے مطابق اگر ہم اللہ کریم کے عطاء کردہ وسائل و صلاحیتوں سے اپنے ساتھی انسانوں کی حاجت روائی کریں، ان کے دکھ سکھ میں کام آئیں تو اللہ کریم ماری دنیا و آخرت سنوار دے گا۔ اللہ کریم ہی مسب الاسباب ہے۔ کبھی کسی دشواری کا سامنا ہو اور آپ کے علم میں کسی مسلمان بھائی کی مشکل ہو جو آپ آسان کر سکیں، کوئی پریشانی یا تکلیف جسے آپ دور کر سکیں تو سمجھیں آپ کی دشواری دور کرنے کا بندوبست اللہ کریم نے کر دیا ہے۔
اس حقیقت کو الطاف حسین حالی نے یوں بیان کیا ہے کہ؛

Advertisements
julia rana solicitors london

یہی ہے عبادت یہی دین و ایماں
کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply