• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میاں شہباز شریف کے گلے کا پھندا بنے گا، قمر زمان کائرہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میاں شہباز شریف کے گلے کا پھندا بنے گا، قمر زمان کائرہ

گجرات(نمائندہ خصوصی)      پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے گجرات میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی بدحالی کی وجہ قائد اعظم اور بھٹو کے وژن کو سبو تاژ کرنا ہے، اداروں کیخلاف بات کرنیوالوں کے سامنے ہمیشہ ڈٹے رہیں گے، میاں نواز شریف عدالتوں کے احکامات کی مسلسل دھجیاں اڑا رہے ہیں، سپریم کورٹ نے سچ پر مبنی فیصلہ دیا تو میاں صاحب برا مان گئے اور سڑکوں پر آکر مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگا رہے ہیں۔ گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کہا کہ میاں صاحب کیخلاف 14 ریفرنسز تحریک انصاف، جماعت اسلامی نے نہیں عدالت نے لگائے اور پورے ٹبر کو چور قرار دیا، مگر پھر بھی میں نہ مانوں والی رٹ لگانے والے چاہتے ہیں کہ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ پاناما کیس عمران خان، پاکستانی فوج، عدالت کا نہیں بلکہ عالمی سطح پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو بے نقاب کرنے کیلئے اٹھایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply