خیروشر کے درمیان میراتھن ریس۔۔شاہد محمود

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ محترم و پیارے احباب!
سلامتیاں، ڈھیروں پیار اور محبت بھری پرخلوص دعائیں۔
بزرگوں سے سنا ہے کہ اللہ کریم کی رحمت سے مایوسی کفر ہے۔ مایوسی شیطان کے ہتھیاروں میں سے ایک ہتھیار ہے۔ اس لئے گزارش ہے کہ مایوسی پھیلا کر شیطان کے بارہویں کھلاڑی بننے کی بجائے لوگوں کی زندگیوں میں امید کا دیا روشن کرنے والا بنیں۔ کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے سے لے کر سیلاب کی تباہ کاریوں تک اور سن 1965ء کی جنگ سے لے کر کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاون تک پاکستانیوں نے ایک دوسرے کی مدد کر کے اپنے آپ کو عظیم تر قوم ثابت کیا ہے ما شاء اللہ ۔ اور تو اور جاپان میں آنے والے سونامی کی وجہ سے جب ایٹمی ری ایکٹر متاثر ہونے سے تابکاری والے علاقوں میں امدادی کاروائیاں رک گئیں تو پاکستانی آگے بڑھے اور امدادی کارروائیاں کر کے جاپانیوں کا دل بھی جیت لیا۔ الحمدللہ ہم ایک زندہ فعال قوم ہیں۔ اور دنیا کے کونے کونے میں ہر ہر میدان میں پاکستانیوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ ہیں۔ آج کل ابلیس کا پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ زور پکڑ رہا ہے اور ازل سے ابلیس کا موثر ترین ہتھیار یہ پبلسٹی و پروپیگنڈہ ڈیپارٹمنٹ ہی رہا ہے جس سے یہ دلوں میں شکوک و شبہات و وسوسے پیدا کر کے لوگوں کے مابین نفرت و شرانگیزی کو ہوا دیتا ہے۔

 

اس لئے جاگتے رہنا اور ابلیس کی پھیلائی ہوئی مایوسی و منفی سوچ سے متاثر ہونے کی بجائے اپنے اللہ کی رحمت میں پناہ لے کر آگے بڑھتے جاو دئیے سے دیا جلاتے جاو روشنی پھیلاتے جاو ۔۔۔۔ یہ زندگی خیر و شر کے درمیان ایک میراتھن ریس ہے جو قیامت تک جاری رہے گی ۔۔۔ خیال رہے کہ جب موت آئے تو کلمہ حق کی شمع ہمارے ہاتھ میں ہو جو ہم اگلے کھلاڑی کو منتقل کر کے اپنے رب کے حضور پیش ہو جائیں۔

سلامتیاں، ڈھیروں پیار اور محبت بھری پرخلوص دعائیں۔
دعا گو، طالب دعا شاہد محمود

Advertisements
julia rana solicitors london

تصاویر: پاکستان انٹارکٹک پروگرام کی ہیں جو براعظم انٹارکٹیکا میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ پروگرام خطے میں سائنسی تحقیق اور آپریشنل مدد کو مربوط کرتا ہے۔

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply