• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرقہ وارانہ مواد، 160 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس، پیجز، ویب سائٹس بند

فرقہ وارانہ مواد، 160 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس، پیجز، ویب سائٹس بند

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ اور سیکیورٹی اداروں سمیت دیگر اداروں کیخلاف ممنوعہ مواد کی اشاعت روکنے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی نے اب تک 160 فیس بک اکاونٹس، ویب پیج اور ویب سائٹس بند کروا دی ہیں۔ سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق اب تک 160 فیس بک اکاونٹس، ویب پیج اور ویب سائٹس بند کروا دی گئی ہیں۔ سیف سٹی اتھارٹی نے متعلقہ ویب سائٹس، ویب پیج اور فیس بک اکاونٹس مکمل بلاک کرنے کیلئے ایف آئی اے کو ہدایات بھی دے دی ہیں۔ سیف سٹی کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے 1300 سے زائد “کی ورڈز” فراہم کئے گئے ہیں جن کی مدد سے ممنوعہ مواد والی ویب سائٹس کی نشاندہی کے بعد انہیں چیک کیا جاتا ہے جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply