دل۔۔محمد ذیشان بٹ

دل کے بگاڑ سے ہی بگڑتا ہے آدمی
جس نے اسے سنبھال لیا وہ سنبھل گیا

حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ تمھارے جسم میں ایک گوشت کا لوتھڑا ہے اگر وہ درست ہے تو سارا جسم درست ہے اور اگر وہ بگڑ گیا تو سارا جسم بگڑ گیا ،سنو !وہ دل ہے۔

ایک رشتے دار کے دل کے آپریشن کا سن کر بہت دکھ ہوا ،دعا ہے اللّٰہ پاک تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین!

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ دل کے عارضے میں مبتلا کیوں ہو رہے ہیں۔صرف راولپنڈی کارڈیالوجی میں روزانہ 250 افراد انتہائی تشویشناک  حالت میں لائے جاتے ہیں ماہرین کے مطابق   امراضِ قلب کی بڑی وجوہات
موٹاپا
شوگر
نشہ
ورزش کی کمی
سب سے بڑ ھ کر ڈپریشن ،جو کہ اُم الامراض ہے۔

آپ کا دل ایک منٹ میں 20 لیڑ خون جسم میں پہنچاتا ہے اس کو اپنا کام کرنے کے لیے خون،آکسیجن، اور قوت بخش غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ دل ایک دن میں ایک لاکھ مرتبہ دھڑکتا ہے۔دل کے امراض کا عالمی دن 29 ستمبر ہے۔

طب نبوی میں دل کے لیے اہم غذائیں جو کا دلیہ،شہد،کھجور،زیتون کا تیل ہے۔

ماہرینِ قلب کی احتیاطیں بھی اپنی جگہ اہم ہیں، مگر اس کی اہم وجہ ہمارا خود کو وقت نہ دینا ہے۔ ایک آپریشن تھیٹر کے  باہر لکھا تھا

“جو کھول لیتے دل یاروں کے ساتھ ،

تو نہ کھولنا پڑتا اوزاروں کے ساتھ”

Advertisements
julia rana solicitors london

عام مشاہدہ میں بھی ہے کہ جو لوگ ہشاش بشاش رہتے ہیں وہ کم ہی بیمار ہوتے ہیں۔نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے  مطابق رات کو سوتے ہوئے ہر شخص کو معاف کر کے سویا کریں، نہ ہی ڈپریشن ہو گا نہ بلڈ پریشر بڑھے گا، نہ دل کی یا کوئی اور تکلیف ہوگی۔اور ایک بہت ہی آزمایا ہوا نسخہ کہ رشتے داریاں جوڑیں اور پھر اپنی جان مال اور اولاد میں برکت دیں۔ تجربہ شرط ہے

Facebook Comments

محمد ذیشان بٹ
I am M. Zeeshan butt Educationist from Rawalpindi writing is my passion Ii am a observe writer

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply