“آنول نال” پر تبصرہ۔۔سیمیں درانی

سیمین درانی کی افسانوں کی کتاب “آنول نال” خریدی ۔۔۔یہ کتاب عکس پبلی کیشن نے چھاپی اور اسکی قیمت ٥٠٠ روپے ہے ۔
یہ ایک جاندار افسانوں پر مشتمل بہترین کتاب ہے ۔اس کتاب کی خاصیت یہ ہے  کہ اس میں مشکل محاورے و ثقیل  اردو کی جگہ سہل  انداز ِ بیاں اپنایا گیا ہے ۔
اس کتاب میں ہر کہانی اور ہر کہانی کئی کردار لئے ہوئے ہے۔سیمین دُرانی نے کرداروں کو آپس میں بڑی خوبصورتی سے جوڑا ہے ۔
جہاں انکی کہانی میں شہر کے گنجلگ مسائل کی جانب نشاندہی کی گئی ہے وہیں دوسری جانب دیہات کے مسائل پر بات کی  ہے،ساتھ آنے والی زندگی کی تیزرفتار و قدرت سے لڑتی سائنس کے انجام کی طرف سے روشنی ڈالی گئی ہے ۔یہ افسانے کی کتاب بتاتی ہے سیمین دُرانی نہ صرف رشتوں سے بلکہ سماج   سے جُڑے مسائل پر نظر رکھتی ہیں اور اپنے نزدیک جو ممکنہ حل ہو وہ بھی  بتاتی  ہیں ۔

اس کتاب میں سارے افسانے یوں تو اچھے ہیں اور انکے عنوان بھی دلچسپ ہیں مگر مجھے جن چند افسانوں نے متاثر کیا اُن میں سے تین کے نام لینا چاہونگا ۔
1آئٹم گرل

Advertisements
julia rana solicitors

2یو مے کِس دا برائیڈ ناؤ
اور
3 بِلاعنوان
افسانے کا ٹائٹل بھی قاری کو اپنے جانب متوجہ کرتا ہے اور کتاب کے اندر جو ایک خاص کر دی گئی ہے قاری کو لکھنے کو وہ یاداشت ہے ۔ جس سے قاری کو لکھنے کی طرف جہاں ایک جہت ملتی ہے وہیں  اُسکو اپنی بات یا رائے فوری لکھنے کو متحرک کرتی ہے جو کہ ایک کتاب کا اچھا پہلو لگا۔
ساتھ میں کتاب کے آخر میں سیمین دُرانی کی شاندار نظم پر اختتام ۔
میری خواہش ہے سیمین دُرانی یونہی لکھتی رہیں اور ہم ان کی کتاب و قلم سے مُستفید ہوتے رہیں ۔۔شُبھ  کامنائیں اور  سلامتی!

Facebook Comments

محسن علی
اخبار پڑھنا, کتاب پڑھنا , سوچنا , نئے نظریات سمجھنا , بی اے پالیٹیکل سائنس اسٹوڈنٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply