انسانم آرزوست مصنف ڈاکٹر محمد امین/مرتب سخاوت حسین(مجلس17)

مسافر بولا، ابوالحسن! ابن الحکم شہر سے ڈھیر سارے اخبار لایا ہے۔جنہیں پڑھتا رہا اور روتا رہا۔ ہر صفحے پر لوٹ مار، قتل وغارت، ظلم وتشدد سے لرزه خیز داستانیں چھپی ہوئی ہیں، معصوم بچوں اور عورتوں پر ظلم کی کہانیاں بہت ہی تکلیف دہ ہیں۔یہ انسان کو کیا ہو گیا ہے۔ابن الحکم بتاتا ہے کہ شہر کے لوگ پوچھتے ہیں کہ رب نے عورت کو کیوں پیدا کیا۔
ابوالحسن نے کہا۔مسافر، تمام شمعیں بجھا دو تاکہ اندھیرا ہی ہمارے سچ کی گواہی دے۔ابن الحکم، سن عورت رب کے حسن کا اظہار ہے۔ اس کی صفت تخلیق کا مظہر ہے۔عورت محبت کے لائق ہے۔جو لوگ اپنی عورتوں سے محبت نہیں کرتے۔ وہاں پتھروں کی بارش ہوتی ہے۔بارش سنگ کے قہر سے ڈرو۔عورت سے محبت کرو۔
یہاں مجلس برخاست ہوئی۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply