گڈ گورننس کا نمونہ

پانامہ کیس کے بعد ن لیگ کے حامیوں نے زرداری کرپشن کا قصہ ختم کردیا ہے اب وہ ن لیگ کی حکومت کو کرپشن میں بہتر ثابت کرنے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ گڈ گورننس کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ یہ وہی اصطلاح ہے جو مشرف دور میں استعمال ہوتی تھی کہ جمہوریت سے اہم یہ ہے کہ ملک میں گڈ گورننس کا قیام عمل میں لایا جائے۔
ن لیگ اس گڈ گورننس کے لئے پنجاب کو ایک مثالی صوبے کے طور پر پیش کرتی ہے اور لاہور کو خصوصی طور پر، ایسے میں لاہور کے ایک ہسپتال میں کسی مریض کے دوا اور علاج میں غفلت کے باعث فرش پر دم توڑنا پنجاب کے خادمین اور شریفین کی طرز جمہوریت کے بارے کوئی سازش معلوم ہوتی ہے ہمارے وہ دانشور جو ان سازشوں کے خلاف پوشیدہ ہاتھ تلاش کرتے رہتے ہیں وہ راہنمائی کریں کہ اس سازش کو کہاں تیار کیا گیا اور اس کے پیچھے کون کون سے ادارے اور شخصیات شامل ہیں

Facebook Comments

دائود ظفر ندیم
غیر سنجیدہ تحریر کو سنجیدہ انداز میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply