زندہ دل (سو الفاظ کی کہانی)۔۔سیف الرحمٰن ادیب

آنکھوں میں اداسی، چہرے پر پریشانی، ماتھے پر بےشمار بل، رخساروں پر آنسوؤں کے نشانات اور ہونٹوں پر مسکراہٹ کے آثار قدیمہ بھی نہیں تھے۔
شاید آخری مرتبہ مسکرائے صدیاں بیت چکی تھیں۔
وہ آئینے کے سامنے کسی مورتی کی طرح ساکن کھڑا اپنے وجود کو ٹکٹکی باندھے دیکھ رہا تھا کہ اچانک اس کی پتھر نما آنکھوں میں حرکت ہوئی۔
جلدی سے دوسرا چہرہ اٹھا کر پہلے چہرے کو ڈھانپ لیا۔
اب اس کی آنکھوں میں رونق تھی، ماتھا صاف تھا اور لبوں پر مستقل مسکراہٹ تھی۔
دنیا کے سامنے وہ مسکراہٹیں بکھیرنے والا ایک “زندہ دل” انسان تھا۔

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply