ایم ، آئی ، آر ، سی۔۔محسن علی

جب میں کہتا ہوں مجھے سوشل میڈیا پر چوبیس سال ہوگئے تو لوگ حیران ہوتے ہیں کیونکہ میں ۔۔۔١٩٩٦ سے استعمال کرہا ہوں ،یہ ہے وہ سافٹ وئیر جو  سب سے پہلے استعمال  کرنا سیکھا، کیفے میں بیٹھے ہوئے   روی بھائی نے اسے  چلانا سیکھایا۔انہوں نے کہا تھا اگر دھوکے سے بچنا چاہتے ہو تو بس یہ کرنا ادھر کبھی جھوٹ نہ بولنا ۔ میں نے اُن سے کہا میں لڑکی کا نام رکھ لوں تو ہنسنے لگے ،بولے،رکھ لو   مگر جھوٹ  سے پہلے ہی  منع کرچکے  تھے، لہذا انباکس میں  جو بھی پوچھتا اے۔ایس۔ایل “ایج ، سیکس اور لوکیشن” تو میں درست بتادیا کرتا تھا ۔ شروع شروع میں تو بات کرنے کا طریقہ بھی نہیں معلوم تھا سب رومن میں لکھتے تھے پھر انباکس چیٹ میں انتظار کرنا پڑتا ،کسی کا  نیٹ بند ہوجاتا تھا، کوفت ہونے لگی تو ، ہم چینل پر چلے گئے مین پیج پر وہاں پر اپنا نک بدلا اور Soul_n_Tease رکھا لوگ لڑکی سمجھ کرانباکس میں آنے لگے ،خیر بہت اچھا ماحول رہا پہلے پہل ،پھر شاعری چینل جوائن کرلیا ۔

اسکے بعد تو جیسے لت ہی لگ  گئی، کیونکہ اشعاریاد کبھی نہ ہوئے تھے، اس لئے پہلے پہلے تو کاپی  پیسٹ سے کام چلایا، پھر رفتہ رفتہ اپنے اشعار کہنے لگا ۔۔اُس دور میں آج سے اچھے اشعار کہا کرتا تھا، اکثر دوست جو عمر میں بڑے ہوتے وہ کہتے مصطفی زیدی سی شاعری کرتے ہو ،پانچ سات سال وہاں خوب شاعری کی اور ہر کسی کو کھلا چیلنج کرتا  کہ کوئی ہے جو اپنے اشعار کہے ،میرے شعر سے کوئی ایک لفظ مرضی کا نکال کر نوے سے ایک سو بیس سیکنڈ میں مگر اُس وقت کوئی سامنے نہ آسکا ،اس وجہ سے لگاتار undernet.org کی ویب پر دو سال بہترین چیٹر رہا ۔ پھر Dal.net کا رُخ کیا اور وہاں پاک بھارت امن گروپ جواِئن کیا ،کئی بھارتی لوگوں سے دوستی ہوئی ۔ اُسی دوران mirc کی ایک مشہور پاکستانی ہستی افلاطون سے مُلاقات ہوئی، اس کا اصلی  نام  ابھی یاد نہیں ۔ مگر اُسکو بہت سی کمانڈز یاد تھیں mirc سافٹ وئیر کی۔ اُس سے مُلاقات ہوئی وہ ایک امیر شخص تھا، مگر جس دوست کے پاس جاتا کبھی ظاہر نہیں ہونے دیتا  تھا۔ اُس نے ہی پہلی بار کیفے پیالہ سے چائے پلائی تھی۔
اُس وقت undernet.org میں بھی متحدہ کا تنظیمی چینل یہاں موجود تھا ،جس سے لڑکوں کو  کراچی کے ہر واقعہ کی بروقت خبر  مل جاتی تھی ،  متحدہ کی نیٹ ورکنگ بھی اس سافٹ وئیر سے جُڑی تھی کم از کم ناظم آباد، عزیزآباد اور نارتھ ناظم آباد کے چینلز موجود تھے متحدہ کے اُس وقت ۔

جن لوگوں نے  چیٹنگ کا  یہ سافٹ وئیراستعمال کیا ہے وہ زیادہ بہتر لوگ ہیں فیسبُک پر آج بھی بنسبت نئے نابغوں کے ،یا شدید دانشور قسم کے لوگوں کے، جن سے سوال کرلو تو تذلیل کرنا یا مذاق اُڑانا شروع کردیتے ہیں یا کہتے ہیں اور پڑھو۔۔جن کے پاس اپنا یقین اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ خود اندھی تقلید میں ہوتے ہیں اس کے لئے مذہبی ہونا  لازمی نہیں ۔ آپ کسی بھی پارٹی یا سوچ کے آخری سرخیل ہوسکتے ہیں ، نیشنلسٹ ہوں یا سیکولر لبرل یا انسان دوست۔۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ ایک پُرانا چیٹنگ سوفٹ وئیر ہے جس میں محض چیٹ کی جاسکتی تھی ،تصویر بھیجنے و یڈیو یا آڈیو کال کے لئے بہت اچھا نیٹ چاہیے ہوتا تھا، اُس وقت اس سوفٹ وئیر پر بہت بدتمیزی سے بات کرنے والے چند ماہ میں بات کرنے کا ڈھنگ جلدی سیکھ جاتے تھے، اس میں لائکس و کمنٹس نہیں تھے ،انباکس چیٹنگ کریں یا مین چینل پر ۔۔۔
سب کے ساتھ ایک ساتھ۔
اس سوفٹ وئیر سےبہت سے لوگوں نے چیٹنگ سیکھی ۔۔اس میں لوگ
Hi a.s.l
لکھ کر عمر جینڈر و لوکیشن پوچھ کر چیٹ شروع کیا کرتے تھے ۔۔پھر پرانی دوستی ہوگئی  تو یاہو یا ایم ایس این میسنجر کا سفر شروع ہوتا، اس کے بعد کہیں  فون نمبر یا موبائل نمبر تک بات جاتی تھی ۔

Facebook Comments

محسن علی
اخبار پڑھنا, کتاب پڑھنا , سوچنا , نئے نظریات سمجھنا , بی اے پالیٹیکل سائنس اسٹوڈنٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply