انسانم آرزوست مصنف ڈاکٹر محمد امین۔۔(مجلس 2)

ابوالحسن، رات مجھے بہت ڈر لگا۔اندھیری رات میں تیز اور شدید ٹھنڈی ہوا چلتی رہی۔اس گہری تنہائی میں مجھے بنت ہوا بہت یاد آئی۔

ابوالحسن یہ کیا ہے؟

مرد اور عورت کا کیا رشتہ ہے؟

مسافر، مرد نے اپنی تنہائی اور عورت نے اپنی تنہائی کو دور کرنے کے لئے ایک دوسرے کو چاہا۔اور ایک دوسرے کے رفیق بنے۔لیکن وہ اس رفاقت میں اتنے دور ہو گئے کہ پھر تنہا ہو گئے۔

مسافر، مرد ہمیشہ سے تنہا ہے اور تنہا رہے گا۔عورت اور مرد ندی کے دو کنارے ہیں۔جو متوازی چلتے رہتے ہیں۔ان میں بہنے والے پانی کےلمس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ  وہ ایک ہیں حالانکہ وہ ایک نہیں ہوتے۔عورت اور مرد میں کوئی رشتہ نہیں۔کوئی تعلق نہیں۔احتیاج اور ضرورت کبھی تعلق کی بنیاد نہیں بنے۔عورت مرد کو دولت کمانے والی مشین سمجھتی ہے۔حالانکہ وہ دل بھی رکھتا ہے۔

مرد عورت کو جسم سمجھتا ہے۔حالانکہ وہ بھی دل رکھتی ہے۔اس تضاد کے ساتھ تعلق کی کیا بنیاد ہے۔مسافر سمجھ لے کہ تنہائی تیرا مقدر ہے۔۔

یہاں مجلس برخاست ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

جاری ہے

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply