ابّا یہ امام کون ہوتا ہے؟
بیٹے! امام وہ عظیم انسان ہوتا ہے جو ہمیں ہماری کمزوریوں کی طرف توجہ دلاتا ہے اور اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا ذریعہ سمجھاتا ہے۔
ہمارے استاد کہتے ہیں کہ امام سے اللہ تعالیٰ باتیں بھی کرتے ہیں۔
جی ہاں بالکل!
اچھا اللہ میاں کیا کہتے ہوں گے؟
اللہ میاں کہتے ہیں کہ میرے بندوں کو میری طرف بلاؤ۔
فلاں برائی سے روکو۔ اچھی اچھی باتیں بتاؤ۔
کیا اللہ میاں گالیاں بھی سکھاتے ہیں؟
نہیں۔۔ بیٹا !!وہ اچھی اچھی باتیں بتاتے ہیں۔
پھرسامنے والی مسجد کے امام صاحب گالیاں کیوں نکالتے ہیں!
جواب ندارد!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں