آج صبح بیگم ہم چینل پر ایک ڈرامہ دیکھ رہی تھیں اور میں قریب ہی نیم دراز اخبار پڑھنے اور اپنا فشارِ خون بڑھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک بیگم نے میری مشقِ سخن کو توڑا اور کہا کہ دیکھو اس لڑکی کی اداکاری کتنی اچھی ہے۔ اداکاری کا تو معلوم نہیں البتہ وہ خاتون غالبًا اپنی ہمشیرہ کو کوسنے دے رہی تھی لیکن میرے منہ سے صرف اتنا نکل پایا۔ یار یہ لڑکی کے گلے والا حصہ اچانک برل (دھندلا) کیوں ہوگیا ہے۔ اور اس کے بعد۔۔۔
میری داہنی پسلی میں کچھ درد سا محسوس ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔
کل رات بیڈمنٹن کھیلتے ہوے تھوڑا توقف کے دوران جیسے ہی تمباکو سلگایا تو ایک دوست نے پیکٹ میں سے سگریٹ نکالا سلگایا اور گہرے دھوئیں کا ایک بادل بناتے ہوئے کہا:

یار ایک تو اس ظالم نے میرا بیڑہ ہی غرق کر دیا ہے۔
میں نے پوچھا کہ کس نے؟
فرمانے گے کہ لوگوں نے کہا کہ تمباکو نوشی چھوڑ دو۔ مگر ان کو کیا بتاؤں کہ کمینو، نوشی خود مجھ سے مانگ کے سگریٹ پیتی ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں