حل۔ (سو الفاظ کی کہانی)

“کےالیکٹرک ہمارا حق چھین رہا ہے۔” بجلی چور نے نعرہ لگایا۔
“مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ یہ حکومت چور ہے۔” ماسک ذخیرہ کرنے والے نے کہا۔
“قانون صرف غریبوں کے لیے ہے۔ پیسوں والے قانون خرید لیتے ہیں۔” رشوت دینے والے نے آواز لگائی۔
“کرپشن کرنے والوں سے استعفی لیا جائے۔” ڈیوٹی کے وقت گھر بیٹھے ملازم نے فیسبک پر لکھا۔
“ہمیں ایمان دار حکمران چاہیے۔” بےایمان افسر نے اعلان کیا۔
“میرے پاس آپ سب کی پریشانی کا حل ہے۔” کسی انجان کی آواز سنائی دی۔
“کیا حل ہے؟”
“بس ایک چھوٹا سا کام کر لیں۔
صرف شرم کرنا سیکھ لیں۔”

Facebook Comments