• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان قومی محاذ آزادی پالیسی اینڈ پلاننگ کمیٹی،2021 – 2020 وفاقی بجٹ

پاکستان قومی محاذ آزادی پالیسی اینڈ پلاننگ کمیٹی،2021 – 2020 وفاقی بجٹ

دفاعی بجٹ میں اضافہ، ترقیاتی پروگرام ، تعلیمی اور صحت کے بجٹ میں تخفیف۔

وفاقی حکومت نے دفاعی اخراجات میں گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے، ترقیاتی پروگرام، تعلیمی اور صحت کے بجٹ میں کمی کے ساتھ سا لانہ بجٹ کا تخمینہ پیش کر دیا۔ رواں مالی سال کےدفاعی بجٹ کے لئے ۱۲۸۹ ۔ ارب روپے، ترقیاتی پروگرام کے لئے ۶۵۰۔ ارب روپے، اعلی تعلیم اور تعلیمی اصلاحات کے لئے ۹۹ ۔ ارب روپے اور صحت کے لئے ۲۰۔ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ میں سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کی تنخواہوں اور دہاڑی دار محنت کشوں کی آمدن میں اضافہ کرنے کے کسی پروگرام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ بجٹ میں بے روز گاری کے خاتمے، نئے روزگار کے مواقعے پیدا کرنے اور کمر توڑ مہنگائی کے خاتمے کے لئے کسی ٹھوس پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ قومی خزانے پر بوجھ وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج ، اور افسرشاہی کے اللے تللوں اور مراعات، اور ریاستی اداروں کے غیر ترقیاتی اخراجات میں معمو لی تخفیف بھی حکمرانوں کے لئے قابل قبول نہیں۔

کرونا وائرس وبا کی تباہ کاریوں نے عالمی سطح پر انسانی زندگی کی سلامتی کو خطرے سے دو چار کر دیا ہے۔ تمام چھوٹے بڑے ممالک میں تباہ کن اسلحہ سے بھرے گودام دھرے کے دھرے رہ گئے اور ایک قدرتی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کی زندگیوں کی سلامتی کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے۔ مستقبل میں انہی اقوام کے عوام کی زندگی محفوظ اور قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو گی جہاں ریاست عوام کو طبی سہولیات ،تعلیم اور فوڈ سیکورٹی فراہم کرنے کی ضامن ہو گی۔ قومی محاذ آزادی سمجھتا ہے کہ انسانی زندگی کی سلامتی ہی قومی سلامتی کی ضامن ہے۔ مسلمہ امر ہے کہ تعلیم یافتہ معاشرے کا باشعور اور صحت مند انسان ہی قدرتی آفات ، ملک اور قوم کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات کا بخوبی مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس لئے تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی بجٹ کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان قومی محاذ آزادی سمجھتا ہے کہ عوام کے لئے یہ ایک مایوس کن بجٹ ہے جس کی حثیت الفاظ کے گورکھ دہندے اور اعدادو شمار کی ہیرا پھیری کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ پاکستان قومی محاذ آزادی اس بجٹ کو آئی ایم ایف کی شرائط کا پابند، استحصالی طبقوں اور افسر شاہی کا عوام دشمن روایتی بجٹ تصور کرتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیروں، مشیروں، افسر شاہی اورریاستی اداروں کے غیر ترقیاتی اخراجات میں تخفیف کی جائے۔ تعلیم اور صحت کے بجٹ میں حالات کی ضروریات کے مطابق اضافہ کیا جائے۔ نچلے درجہ کے سرکاری اورغیر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے حساب سے اضافہ کیا جائے۔ دہاڑی دار محنت کشوں اور چھوٹے کاروباری افراد کی آمدنی بڑھانے کے لئے اقدام کا اعلان کیا جائے۔ بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے ایک مربوط اور ٹھوس پروگرام کا آغاز کیا جائے۔ وفاقی وزرا اور اعلی افسر شاہی اپنی تعداد اور کام کے لحاظ سے عوامی خزانے پر ناقابل برداشت بوجھ بن چکا ہے۔ قومی محاذ آزادی کا مطالبہ ہے کہ وفاقی کابینہ کی تعداد پندرہ وزرا تک محدود کی جائے اور ملکی ضروریات کے مطابق افسر شاہی کی تعداد میں تخفیف کی جائے۔ وزرا، اعلی افسر شاہی اور اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اورمراعات میں کمی کی جائے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply