• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • “مہلک وائرس کورونا” دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ہو گئی

“مہلک وائرس کورونا” دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ہو گئی

مہلک کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65لاکھ75 ہزار 585ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 88ہزار 41 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 15ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ31لاکھ 71 ہزار 780مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 9ہزار 142افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 1ہزار 783ہو چکی ہے جبکہ6لاکھ 88ہزار 670کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 84ہزار 562تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 32ہزار 568زندگیاں نگل چکا ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5ہزار 215ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ32ہزار277ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ87 ہزار 406صدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 128 ہو چکی ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *