پبلک ٹرانسپورٹ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری

کراچی: سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران جزوی طور پر بحال کی گئی پبلک ٹرانسپورٹ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی ہے جبکہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اپنے روٹس پر رواں دوراں ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ماسک پہننےکی ہدایت پرعمل کا ملا جلارجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ مسافر بھی بغیر ماسک سفر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے ٹرانسپورٹرز کو خبردار کیا تھا کہ جن گاڑیوں میں ماسک، سینیی ٹائزر نہیں ہوگا انہیں بند کردیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ نے 2 ماہ بعد صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پی کے ساتھ چلانے کی اجازت دی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply