کابل کی جامع مسجد میں دھماکہ،نامور عالم دین ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں واقع وزیر اکبر خان جامع مسجد میں بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے ایک نامور عالم دین امام محمد ایاز نیازی بھی شامل تھے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے بتایا کہ یہ بم حملہ گزشتہ شام نماز مغرب کے دوران کیا گیا جس میں شدید زخمی ہوئے عالم دین کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ دم توڑ چکے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ مسجد کے احاطے میں ایک دیگر موجود بم کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حملے کی ذمے داری کسی نے فی الوقت قبول نہیں کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply