• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ کو شوگر انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں مستقبل کے لائحہ عمل اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید کارروائی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے شوگر انکوائری کا مقصد ان وجوہات اور حقائق کو سامنے لانا تھا جن کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میںاضافہ دیکھنے میں آیا اورعوام پر غیر ضروری بوجھ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کے نتیجے میں سامنے آنے والے تمام حقائق کی روشنی میں نظام میں موجود خامیوں کی درستگی اور اصلاح کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سامنے آنے والے حقائق کا جائزہ لینے کے لئے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مختلف پہلوﺅں سے رپورٹ کا جائزہ لے گی اور موجودہ نظام بشمول ریگولیڑز کے موثر کردار کے حوالے سے جامع اصلاحات کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں عوام کو استحصال اور غیر ضروری قیمتوں میں اضافے کے بوجھ سے محفوظ رکھا جا سکے۔ کابینہ کو صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت اور مستقبل میں طلب و رسد کے تخمینوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے مستقبل میں ملک کے کسی حصے میں گندم اور آٹے کی قلت پیدا نہ ہو اورطلب و رسد میں توازن رہے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی فلور ملز سے متعلقہ معاملات میں اصلاحات کے حوالے سے سفارشات تجویز کرے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیرِ اعظم نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے قائم ٹاسک فورس کی سفارشات جلد از جلد پیش کی جائیں تاکہ اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مزید کاروائی کی جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے کراچی میں پی آئی اے مسافر طیارے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا نقصان ناقابل تلافی ہے ہم مشکل کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کابینہ کو ملک میں کورونا کی صورتحال اور وائرس کے پھیلاﺅ پر قابوپانے کے لئے حکمت عملی پر تفصیلی طور پر بریف کیا۔ اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں، صنعتوں میں کورونا کے حوالے سے مرتب کیے جانے والے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں کورونا ٹیسٹ، ٹریکنگ اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کے حوالے سے ترتیب دی جانے والی ٹی ٹی کیو حکمت عملی (ٹیسٹنگ، ٹریکنگ ، کورنٹین) کو سراہا گیا۔ کورونا کے حوالے سے ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے اور موجود وسائل کا بہترین اور موثراستعمال یقینی بنانے کے حوالے سے ریسورس منیجمنٹ سسٹم کی افادیت کو بھی سراہا گیا۔کابینہ نے اس امر پر اظہار اطمینان کیا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک میں ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعداد کو دو سے بڑھا کر سو تک پہنچا دیا گیا ہے۔ اس وقت ملک میں روزانہ کی بنیاد پر بتیس ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ابتدائی دنوں میں یہ صلاحیت محض چار سو تھی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply