بارکھان میں سیب کے باغات پر ٹڈی دل کا حملہ

بارکھان: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ٹڈی دل نے سیب کے باغات پر حملہ کر دیا۔

نماءندہ ہم نیوز کے مطابق ٹڈی دل کے حملے میں سیب کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کسان اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں۔

محکمہ زراعت کی جانب سے بارکھان کے مختلف علاقوں میں اسپرے شروع کر دیا گیا ہے تاہم زرعی ماہرین نے صوبائی حکومت سے بارکھان کے لیے جدید مشنری کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے(این ڈی ایم اے) نے بتایا کہ ٹڈی دل پاکستان کے 52 اضلاع میں موجود ہے اور اس کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

این ڈی ایم کے مطابق بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخوا 10، پنجاب 4 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 1128 ٹیموں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔ بلوچسستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا ہے اور پنجاب میں 100 ہیکٹر پر اسپرے کیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک ہزار ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی ہے جب کہ سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اب تک پورے ملک میں 4لاکھ 97 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان میں ٹڈی دل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے کپاس، مرچ کی فصلوں اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دَل کے حملے سے کپاس، گنا، جوار اور پیاز کی فصل کو نقصان ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply